مغربی بنگال كے دارالحكومت كولكاتا سے متصل ہوڑہ ضلع كے للوہ میں پڑوسی كے خاتون كے پیٹ پر لات مارنے كا واقعہ رونما ہوا ہے۔گزشتہ 48 گھنٹوں كے دورا خاتون كے پیٹ پرلات مارنے كا یہ دوسرا واقعہ منظرعام پرآیا ہے۔howrah women lost unborn baby after neighbour kicked in his stomach
ہوڑہ ضلع كے للوہ تھانہ كے تحت بٹا نگرعلاقے میں ترنمول كانگریس كے مبینہ رہنما كے بدمعاشوں نے پڑوسی كے جھگڑے میں چار ماہ كی حاملہ خاتون كو پیٹ پرلات ماردی۔اس واقعے كے چاردنوں بعد زخمی خاتون كے پیٹ میں پل رہا بچہ ضائع ہوگیا۔اس سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔
ذرائع كے مطابق للوہ كے باٹا نگر كے آم بگان علاقے میں رہنے والی اوشا رائے كے گھر كے سامنے گندہ پانی جمع ہو گیا تھا۔ پڑوسی پریم تلقدار اور اس كے بیٹے پركاش تلقدار نے اوشارائے كو گندے پانی اور كچڑے كو صاف كرنے كی ہدایت دی۔
اسی بات پر توتو میں میں ہونے لگی ۔اوشارائے كے شوہر نے پڑوسی كو پیٹ دیا۔اس كے بعد پڑوسیوں نے ترنمول كا نگریس كے رہنما كو اس كی اطلاع دی۔ اس كےچند گھنٹوں كے بعد چند نامعلوم افراد آئے اور اوشا رائے اور اس كے شوہر كیشب ہلدار كی پٹائی كردی۔
جھگڑے میں چار ماہ كی حاملہ اوشارائے كو شدید چوٹ آئی۔انہیں ہوڑہ ضلع ہستپال میں داخل كرایا گیا جہاں ان كے پیٹ میں پل رہے بچے كی موت ہوگئی۔گھر والوں كی شكایت پر للوہ تھانے كی پولیس نےپڑوسی پریم تلقدار اور اس كے بیٹے پركاش تلقدار كوگرفتار كرلیا۔پولیس نے كہاكہ یہ ایك دو پڑوسیوں كے درمیان جھگڑے كا معاملہ ہے ۔اس سے سیاست سے كوئی لینا دینا نہیں ہے۔پولیس پورے معاملے كی تفتیش كی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Pregnant Woman Kicked in Stomach ترنمول كانگریس كے حامی حاملہ خاتون كے پیٹ پر لات مارنے كے الزام میں گرفتار
واضح رہے كہ مغربی بنگال كے شمالی كولكاتا كے ناركل ڈانگہ تھانہ علاقے میں پروموٹرنگ كولے كرہوئے جھگڑے كے دوران آٹھ ماہ كی حاملہ خاتون كے پیٹ پرلات مارنے كے الزام میں پولیس نے ترنمول كانگریس كے حامی سمیت سات لوگوں كو گرفتاركرلیا۔حاملہ خاتون كولكاتا میڈیكل كالج اینڈ ہسپتال میں زیراعلاج ہے۔ ڈاكٹروں نے خاتون اور اس كے پیٹ میں پل رہے بچے كی حالت تشفی بخش بتائی ہے