ETV Bharat / state

بنگال کے عوام سے تیسری مرتبہ بی جے پی کو اقتدار میں پہنچانے کی امت شاہ کی اپیل - دھرمتلہ میں منعقدہ بی جے پی کے جلسے کو خطاب

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ آج کلکتہ میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بنگال کے عوام سے اپیل کی کہ ریاست کے 40 سیٹوں میں سے کم سے کم 35سیٹوں پر فتحیاب کرکے بی جے پی کو تیسری مرتبہ اقتدار میں پہنچائیں ۔Home Minister Amit Shah Call In Kolkata

بنگال کے عوام سے تیسری مرتبہ بی جے پی کو اقتدار میں پہنچانے کی امت شاہ کی اپیل

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 29, 2023, 6:46 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے دھرمتلہ میں منعقدہ بی جے پی کے جلسے کو خطاب کرتے ہوئے امت شا ہ نے اپنی تقریر کے آغاز میں تقسیم ہند سے قبل مسلم لیگ کے ڈائریکٹ ایکشن پلان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سہروردی نے براہ راست کارروائی کا اعلان کیا تھا ۔گوپال مکھرجی نے اس کا مقابلہ کیا ۔بنگال ہندوستان کی تاریخی زمین ہے۔

ریاست میں بدعنوانی کے معاملے کو اٹھاتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مودی جی نے بنگال میں لاکھوں کروڑوں روپے بھیجے، لیکن ترنمول سنڈیکیٹ اسے لوگوں تک پہنچنے نہیں دیا ہے۔شاہ نے کہا کہ میں نے کبھی کسی لیڈر کے گھر سے پیسے کے اتنے بنڈل برآمد ہوتے نہیں دیکھےہیں ۔تاہم ترنمول کانگریس کے مرکزی حکومت پر مرکزی اسکیموں کی فنڈنگ روکے جانے کے الزامات سےمتعلق زیادہ بات کرنے سے گریز کیا۔

امت شاہ نے کہا کہ بنگال میں سیاسی تشدد میں بڑے پیمانے پر ہمارے ورکر مارے گئے ہیں ۔بی جے پی کارکن میرے بھائی سے زیادہ عزیز ہیں۔ 2026 میں ووٹ دے کر آپ سمجھ جائیں گے کہ سیاسی قتل کو ووٹ دے کر بدلہ کیسے لیا جاتا ہے۔

امت شاہ نے ممتا بنرجی کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ میں ہمت ہے تو ترنمول کانگریس سے جیوتی پریہ ملک، انوبرتا منڈل اور پارتھو چٹرجی کو معطل کر دیں۔ امیت شاہ نے کہاکہ ترنمول کانگریس کے عوامی نمائندے پارلیمنٹ کے تقدس کو پامال کیا ہے۔تحفے لے کر پارلیمنٹ میں سوالات پوچھے گئے ہیں ۔

امت شاہ نے کہا کہ بنگال میں شہریت ترمیمی ایکٹ بہر صورت نافذ کیا جائے ۔ممتا بنرجی اس قانون کو نافذ ہونے سے نہیں روک سکتی ہے۔خیال رہے کہ 2019میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوان سے پاس ہونے کے باوجود قانون نافذ نہیں ہونے کی وجہ سے بنگال کے متوا سماج میں ناراضگی ہے۔امیت شاہ نے کہاکہ بنگلہ دیش سے آنے والے ہندو بھائیوں کا ہندوستان میں برابری کا حق حاصل ہے۔

بی جے پی کو ووٹ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدعنوان خاندان ترنمول کانگریس بنگال کی بھلائی نہیں کر سکتا۔ کمیونسٹ بھی نہیں کر سکتے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹنل سے نکالے گئے بنگال کے مزدوروں کی مدد کیلئے ایک ٹیم اترکاشی بھیجی ہے: ممتا بنرجی

ترنمول کانگریس کے بنگال کو محروم کرنے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے امیت شاہ نے کہا کہ 2004 سے 2014 تک، جب ممتا بنرجی مرکزی کابینہ کی رکن تھیں اور مرکزی حکومت کی حمایت کرتی تھیں، مغربی بنگال حکومت کو 10 سالوں میں مرکز سے صرف 2 لاکھ کروڑ روپے ملے تھے۔ اور 2014 سے لے کر پچھلے 9 سالوں میں ریاستی حکومت کو مرکز سے 6 لاکھ 70 ہزار کروڑ روپے ملے ہیں۔شاہ نے کہاکہ ترنمول کانگریس نے 2021 کا اسمبلی الیکشن دھاندلی سے جیتا ہے۔ تاہم بی جے پی 2026 میں ریاست میں دو تہائی اکثریت کے ساتھ برسراقتدار آئے گی۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.