ETV Bharat / state

Hindu Shopkeepers Arranging Iftar: روزے داروں کے احترام میں ہندو دکاندار دن میں کھانا نہیں کھاتے

author img

By

Published : Apr 20, 2022, 5:20 PM IST

پورے ملک سے فرقہ وارانہ تشدد کی خبروں کے درمیان کولکاتا سے مذہبی رواداری کی مثال سامنے آرہی ہیں۔ کولکاتا کے فائیو اسٹار مارکٹ کے دکاندار پورے ملک کو محبت کا پیغام دے رہے ہیں۔ اس مارکیٹ میں گذشتہ 30 برسوں سے ہندو مسلم دکاندار ایک ساتھ کاروبار کر رہے ہیں اور گذشتہ 30 برسوں سے یہاں ہر رمضان میں ہندو دکاندار مسلم روزہ داروں کے لیے افطار کا اہتمام کرتے ہیں اور روزہ داروں کے احترام میں مارکٹ کے ہندو دکاندار دن کا کھانا بھی نہیں کھاتے ہیں۔ Hindu Shopkeepers Arranging Iftar

کولکاتا: گذشتہ کئی برسوں میں ملک میں منافرت اور مذہبی جنونیت کا اثر پورے سماج پر صاف طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ چاہے وہ کورونا کا معاملہ ہو، حجاب کا معاملہ ہو یا حلال کھانے پینے کی چیزوں کا ان سب پر مسلسل ایک سماج کو نشانہ بنایا گیا منافرت کو فروغ دیا گیا، لیکن ان حالات میں بھی ہمیں کچھ ایسی مثالیں دیکھنے کو مل جاتی ہیں جو نفرت کی تاریکی میں محبت کی شمع روشن کرنے کے برابر لگتی ہیں۔ ایسی ہی ایک مثال کولکاتا کے ایک فائیو اسٹار مارکٹ میں نظر آئی۔

ویڈیو

گذشتہ 30 برسوں سے اس مارکیٹ کے دکاندار نہ صرف محبت کے ساتھ ملکر جل کر کاروبار کرتے ہیں بلکہ ایک دوسرے کے تہوار میں شریک بھی ہوتے ہیں۔ رمضان کا المبارک ماہ چل رہا ہے، پوری دنیا میں مسلمان روزے کا اہتمام کر رہے ہیں۔ فائیواسٹار مارکٹ کے مسلم دکاندار بھی روزے کا اہتمام بھی کر رہے ہیں۔ لیکن مارکٹ کے ہندو دکانداروں کے لیے بھی ماہ رمضان بہت مبارک ہے۔ گذشتہ 30 برسوں سے مارکیٹ میں یہاں کے ہندو دکاندار اپنے مسلم بھائیوں کے لیے ساتھ مل کر افطار کا اہتمام کرتے ہیں اور خود بھی ان کے ساتھ بیٹھ کر افطار کرتے ہیں۔ افطار کے اہتمام کے دوران ہندو دکاندار مسلم بھائیوں کے لیے افطار کی تیاریاں کرتے ہیں۔ کئی ایسے بھی ہندو دکاندار ہیں جو دن کا کھانا تو گھر سے لاتے ہیں لیکن روزہ دار مسلم دکانداروں کے احترام میں دن میں کھانا نہیں کھاتے وہ کھانا بھی افطار کے بعد ہی کھاتے ہیں۔ Hindu Shopkeepers Arranging Iftar

ای ٹی وی بھارت نے افطار کے وقت ماتھے پر ٹیکا لگائے ہوئے رمیش چندر گپتا کو روزہ داروں کو شربت پلانے کا خوبصورت منظر کیمرے میں قید کر لیا۔ رمیش چندر گپتا نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ اس مارکیٹ میں ہندو مسلم دونوں کاروبار کرتے ہیں بہت محبت سے رہتے ہیں ہمارے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے۔ بہت پیار و محبت سے رہتے ہیں اس مارکیٹ میں کی برسوں پرانی روایت ہے، ہم ہر سال ایسے ملکر رمضان المبارک کے مہینے میں افطار کر اہتمام کرتے ہیں اور ایک ساتھ بیٹھ کر افطار کرتے ہیں اور ہمیں یہ بہت اچھا لگتا ہے۔

مسلم بھائیوں کے ساتھ بیٹھ کر افطار کر رہے نرمل داس نے بتایا کہ وہ گذشتہ کئی برسوں سے یونہی ہر ایک ساتھ افطار کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں جو مذہب کے نام پر منافرت کا ماحول ہے وہ ٹھیک نہیں ہے، بلکہ ہم جو ایک ساتھ ملکر محبت کے ساتھ رہ رہے ہیں یہ اچھا ہے اور ایسا ہی ہونا چاہیے، ہم سب کو محبت اور بھائی چارے کا ساتھ رہنا چاہیے۔'

فائیواسٹار مارکٹ کے دکانداروں کے ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری سرفراز عالم نے بتایا کہ اس مارکیٹ میں بہت اچھا ماحول ہے۔ بہت ہی اخلاق سے ہم سب رہتے ہیں۔ مارکیٹ میں کوئی بھی تہوار کا موقع یو ہم سب ملکر مناتے ہیں۔ کولکاتا میں اس معاملے میں ماحول اچھا ہے۔ ہندو مسلم ملکر رہتے ہیں مذہبی جنونیت کم ہے۔ ہمارے مارکٹ میں تو اور بھی اچھا ماحول ہے بلکل بھائی کی طرح ہم لوگ رہتے ہیں۔ سرفراز عالم نےبتایا کہ مارکیٹ میں کئی ہمارے ہندو بھائی ہیں جو دن کا کھانا تو لاتے ہیں لیکن دن میں اس لیے نہیں کھاتے کہ ہم لوگ روزے سے ہوتے ہیں۔'

ایسے ہی ایک دکاندار اشوک داس نے ای ٹی وی بھارت نے بات کی انہوں نے بتایا کہ کھانا گھر سے لاتے ہیں لیکن یہاں ہمارے بھائی سب روزے سے ہوتے ہیں ایسے میں ہمیں اچھا نہیں لگتا کہ وہ سب روزے ہیں اور ہم ان کے سامنے کھانا کھائیں تو ہم بھی رمضان کے مہینے میں افطار کے بعد ہی دن کا کھانا کھاتے ہیں۔ ہمارے تہوار میں بھی مسلم بھائیوں کی طرف خوب تعاون کیا جاتا ہے۔ ہمارے یہاں بھائی چارگی کا ماحول ہے۔ یہاں فرقہ پرستی ملک کے دوسرے حصوں کے بنسبت بہت کم ہے۔'

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.