کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت دارالحکومت کولکاتا میں واقع ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں سید مشتاق علی ٹرافی ٹی20 ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں ہماچل پردیش اور پنجاب کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔Himachal Pradesh Enter Syed Mushtaq Ali T-20 Trophy Final After Beating Punjab by 13 Runs
پنجاب کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہماچل نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوور میں 176 رن بنائے جس کے جواب میں پنجاب کی ٹیم صرف 163 رن بنا سکی۔
ہماچل کے لئے ابتدائی جھٹکوں کے بعد سمیت نے جارحانہ بلے بازی کی اور 25 گیندوں میں تین چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 51 رن بنائے۔ آکاش وششٹ نے ان کا ساتھ دیا، 25 گیندوں میں چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 43 رن کی اننگز کھیل کر ہماچل کو مضبوط اسکور تک پہنچا دیا۔
پنجاب کی جانب سے ابھیشیک شرما اور سن ویر سنگھ کو دو دو وکٹ ملے جبکہ بلتج سنگھ اور برار سنگھ کو ایک ایک وکٹ ملے ۔
ہماچل پریش کے گیند بازوں نے دھون کی قیادت میں 176 رن کا شاندار طریقہ سے دفاع کیا۔ دھون اور ابھینے سنگھ نے رن ریٹ پر لگام لگائے رکھی جبکہ میانک ڈگر (27/2) نے شبمن گل کی قیمتی وکٹ حاصل کی۔ آخر میں رمندیپ سنگھ نے پنجاب کو ہدف تک پہنچانے کے لئے 29 رن کی دھماکہ خیز اننگز کھیلی لیکن دھون نے انھیں آؤٹ کر کے ہماچل کی جیت کو یقینی بنا دیا۔
یہ بھی پڑھیں:T20 World Cup نورالحسن نے کوہلی پر فیک تھرو کا الزام لگایا
پنجاب کی جانب شبھم گل 32 گیندوں پر45 رن بنا کر نمایاں اسکور رہے۔اس کے علاوہ انمول پریت سنگھ (30)،مندیپ سنگھ(29) اور رمن دیپ سنگھ(29) بنائے ۔پنجاب کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 163 رن ہی بنا سکی۔
ہماچل پردیش کی جانب سے رشی دھون 3 وکٹ لے کر سب سے کامیاب گیندباز رہے ۔اس کے علاوہ میانک ڈگر کو دو وکٹ ملے۔ہماچل پردیش اس جیت کے ساتھ سید مشتاق علی ٹی20 ٹرافی کے فائنل میں شاہانہ انداز میں داخلہ لے لیا۔Himachal Pradesh Enter Syed Mushtaq Ali T-20 Trophy Final After Beating Punjab by 13 Runs