ETV Bharat / state

Abhishek Banerjee ابھیشیک بنرجی کے جسٹس راج شیکھر منتھا پر تبصرے کے بعد سیاسی بحث تیز

ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹر ی اور ممبر پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی کے ذریعہ کلکتہ ہائی کورٹ کے جج راج شیکھر منتھا پر براہ راست تنقید کیے جانے کے بعد بنگال کی سیاست گرما گئی ہے۔

ابھیشیک بنرجی کے جسٹس راج شیکھرمنتھا پر تبصرہ کے بعد سیاسی بحث تیز

author img

By

Published : Jul 15, 2023, 7:58 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی نندی گرام میں بی جے پی اور ترنمول کانگریس کے حامیوں کے درمیان ہوئے تصادم میں زخمیوں کو دیکھنے ایس ایس کے ایم گئے تھے۔ بعد میں نامہ نگارو ں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے عدلیہ کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کلکتہ ہائی کورٹ کے جج راج شیکھر منتھا سماج دشمنوں کو تحفظ دے رہے ہیں۔

ابھیشیک نے یہ بھی کہا کہ جج راج شیکھر منتھا یہ ایک جج ہے۔شبھندو نے ادھیکاری کو محفوظ رکھا ہے۔ اگر وہ مستقبل میں کوئی غلط کام کرتا ہے تو اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاسکتی ہے۔ان کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں ہوسکتی ہے۔ابھیشیک بنرجی کے اس بیان کے بعد سے ہی یہ بحث تیز ہوگئی ہے کہ کیا کوئی منتخب رکن اسمبلی اور رکن پارلیمننٹ عدلیہ یا ججز کے بارے میں ایسے تبصرے کر سکتا ہے؟

سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جسٹس اشوک گنگوپادھیائے نے کہاکہ اگر کوئی رکن پارلیمنٹ عدلیہ کے بارے میں اس طرح کے تبصرے کرتا ہے تو میں کیا کہ سکتا ہوں ، میرے لئے ابھیشیک کے الفاظ کا جواب دینا مناسب نہیں ہے۔ کیا کوئی قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے؟ جواب میں ریٹائرڈ جج نے کہا کہ انہیں فیصلہ کرنا ہے کہ ہائی کورٹ اس معاملے کو توہین کے طور پر لیتی ہے یا نہیں۔ اس پر تبصرہ کرنا میرے لیے مناسب نہیں

کلکتہ ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ چیف جسٹس دیباشیس کرگپتا نے کہاکہ توہین عدالت کے قانون کے دو پہلو ہیں۔ ایک سول ہے، دوسرا فوجداری۔ اگر جج کے کسی حکم پر عمل نہیں کیا جاتا ہے یا حکم کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو متعلقہ جج توہین عدالت کے دیوانی کارروائی کرسکتی ہے۔ اگر کسی کے بیان سے عدلیہ یا ججز کی توہین ہو رہی ہے تو عدالت فوجداری مقدمہ دائر کر سکتی ہے۔ ہائی کورٹ کے معاملے میں، اس طرح کے کیسز زیادہ تر چیف جسٹس کے ڈویژن بنچ کے زیر سماعت ہوتے ہیں۔

سینئر وکیل اور سی پی ایم لیڈر ب کاس رنجن بھٹاچاریہ نے کہاکہ عدالت خود بخود متعلقہ شخص کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرسکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ابھیشیک کا تبصرہ دراصل عدالت پر دباؤ ڈالنے کی چال ہے۔ ایک سینئر وکیل اور کانگریس لیڈر ارونبھ گھوش نے کہاجج یا عدلیہ کے بارے میں ایسا نہیں کہا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ آج کل کچھ بھی ممکن ہے کہ جج عدالت میں قانون کے علاوہ کچھ نہیں بول سکتے۔ لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ بہت سے لوگ قانون کے علاوہ ہر موضوع پر بات کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:TMC Slam BJP بی جے پی شکست کو بھلانے کےلئے بہانہ بازی کررہی ہے

ایک اور وکیل اور بی جے پی لیڈر ترونجیوتی تیواری نے کہاکہ ابھیشیک بنرجی لوک سبھا کے رکن ہیں۔ وہ ایک قانون ساز ہیں۔ اگر اس نے ایسا تبصرہ کیا تو اس سے بڑی بدقسمتی اور کچھ نہیں ہو سکتی۔ میرے خیال میں عدالت کو اپنی مرضی سے توہین عدالت کا حکم جاری کرنا چاہیے۔لگتا ہے وہ بھول گئے ہیں کہ۔ مغربی بنگال میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ اب اعتماد صرف عدالت ہر ہے۔ اس لیے ابھیشیک اور ترنمول قیادت کورٹ پر خوف کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ابھیشیک بنرجی نے یہ تبصرہ کرنے کے بعد یہ بھی کہا کہ اگر اس تبصرہ کے لیے انہیں توہین عدالت کے جرم میں جیل جانا پڑے تو وہ پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.