شمالی 24 پرگنہ :مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ ضلع کے کانکی نارہ ریلوے اسٹیشن کے قریب منگل کو بم دھماکے میں ایک بچے کی موت ہو گئی اور اس کا دوست شدید زخمی ہو گیا۔اس واقعے کے بعد پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔High Level Police Delegation Reach At Bhatpara After Crude Bomb Explosion
بیرکپور پولیس کمشنر سمیت دیگر افسران نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور مقامی باشندوں سے پوچھ گچھ کی۔بیرکپور پولیس کمشنر نے کہاکہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے ۔فورنسک جانچ کا حکم دیا گیا ہے۔
پورے علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاشی مہم چلائی جا رہی ہے۔ جائے وقوع سے جو خام بم نکلا۔ ایسا ہی ایک اور بم وہاں سے ملا، جسے ناکارہ بنانے کے لئے بم اسکواڈ کو بلایا گیا ہے
یہ بھی پڑھیں:Crude Bomb Explosion کانکی نارہ ریلوے اسٹیشن کے قریب بم دھماکے میں ایک بچے کی موت
دوسری طرف عینی شاہد نے پولیس اور گورنمنٹ ریلوے پولیس (جی آر پی) کو بتایا کہ کانکی نارہ ریلوے اسٹیشن کے گیٹ نمبر 28 پر پیش آنے والے اس حادثے میں ایک سات سالہ بچہ جائے واقع پر ہی ہلاک ہوگیا، جب کہ اس کے دوست (10) کو مقامی ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔
مقامی باشندوں نے مزید کہاکہ اس سے پہلے بھی بم پھٹنے کا واقعہ پیش آ چکا ہے جس میں ایک شخص کی موت ہوئی تھی۔جگتدل اسمبلی سے رکن اسمبلی پون سنگھ نے بم دھماکے کی اعلیٰ سطح کی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔
کانکی میں نارہ بم دھماکے کے واقعے کے بعد سی پی آئی ایم ، کانگریس اور بی جے پی نے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی جم کر تنقید کی ۔ان کاکہنا ہے کہ بھاٹ پاڑہ میں ترنمول کانگریس اندرونی انتشار کا شکار ہے۔بم دھماکہ گروہی تصادم کا نتیجہ ہے۔ High Level Police Delegation Reach At Bhatpara After Crude Bomb Explosion