ETV Bharat / state

آئندہ 24 گھنٹوں میں مغربی بنگال کے پانچ اضلاع شدید بارش کا امکان - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

مغربی بنگال کے شمالی علاقے میں مسلسل تیز بارش سے سیلابی صورت حال پیدا ہو چکی ہے۔ دارجلنگ، کالمپونگ اور پہاڑی علاقوں میں پانی بھرا ہوا ہے۔

heavy raining in bengal five district in coming 24 hours
آئندہ 24 گھنٹوں میں بنگال کے پانچ اضلاح شدید بارش کے امکان
author img

By

Published : Oct 20, 2021, 10:28 PM IST

شمالی بنگال میں ہو رہی مسلسل بارش کا اثر بنگال کے دوسرے علاقوں میں بھی نظر آ رہا ہے۔ دارالحکومت کولکاتا میں بھی وقفہ وقفہ میں بارش ہو رہی ہے۔

محکمہ موسمیات علی پور کے مطابق شمالی بنگال کے پانچ اضلاع دارجلنگ، جلپائی گوڑی، کوچ بہار، کالمپونگ میں مزید 24 گھنٹوں تک شدید بارش ہونے کے امکان ہیں۔

وہیں گذشتہ دو دنوں سے جاری شدید بارش کی وجہ سے کئی اضلاع میں سیلابی صورت حال پیدا ہو گئی ہے۔ کئی جگہوں پر مکانات منہدم ہو گئے۔ سڑکیں اور ریل لائن پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔ تیستا ندی کا پانی روڈ تک آ گیا ہے۔

مسلسل بارش کی وجہ سے ندیوں کی آبی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ لوگ اپنے اپنے مکانوں میں قید ہیں۔ علی پور محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے اہلکار سورش دیب نے کہا کہ شمالی بنگال کے علاوہ جنوبی بنگال کے اضلاع میں بھی درمیانہ درجے کی بارش ہوگی۔ کولکاتا شہر میں بھی آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش ہوتی رہے گی۔ 22 اکتوبر کے بعد سے درجہ حرارت میں دو ڈگری تک کمی آ سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.