مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے سونار پور سے ترنمول کانگریس کی رکن اسمبلی فردوسی بیگم TMC MLA Firdousi Begum نے طبی کیمپ کے دوران جلسے کے خطاب کرتے ہوئے عام لوگوں کو صاف صفائی پر زور دیا۔
فردوسی بیگم نے کہا کہ صحت مند سماج سے عام لوگوں کو فائدہ ہوگا اس کے لیے ہمیں اپنے اطراف میں صاف صفائی کا پورا خیال رکھنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ گرمی کا موسم آتے ہی سب کچھ بدلنے لگتا ہے۔ سردی کے مقابلے میں گرمی کے موسم میں لوگوں کو زیادہ احتیاط برتنا پڑتا ہے اس کے لیے صاف صفائی پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ گرمی کے موسم میں زیادہ سے زیادہ طبی کیمپ کا اہتمام کیا جانا چاہیے تاکہ لوگوں میں صحت سے متعلق بیداری پیدا کی جا سکے۔ بیماری سے بچنے کے لیے لوگوں کو صاف صفائی پر زیادہ سے زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ جہاں گندگی وہاں بیماری کا گھر رہتا ہے۔