مغربی بنگال کی بریانی پورے ملک میں ایک اہم شناخت رکھتی ہے لیکن یہاں دال اور گوشت اور اس کے ریشوں سے بننے والی حلیم کے ذائقے کا کوئی مقابلہ نہیں کیا جا سکتا ہے۔ دارالحکومت کولکاتا اور اس کے اطراف کے اضلاع میں بالخصوص پارک سرکس میدان کے قریب حلیم فروخت کرنے والوں کی دکانیں نظر آتی ہیں۔ کولکاتا میں سینکڑوں کی تعداد میں ہوٹل، ریستوران اور سڑکوں کے کنارے فروخت ہونے والی حلیم کی خوشبو اور ذائقے پوری ریاست میں مشہور ہیں اور اپنی ایک منفرد شناخت رکھتے ہیں۔ افطار کے بعد لوگ اس کا لطف اٹھانے کے لیے ہوٹلز، ریستوران اور سڑکوں کے کنارے لگی دکانوں کی جانب کیھنچے چلے آتے ہیں۔ Haleem business in Kolkata
تاریخی شہر میٹیابرج میں واقع ہوٹل آفرین کے مالک امین انصاری کا کہنا ہے کہ 'وہ گزشتہ 25 سے 30 برسوں سے یہاں حلیم بیچ رہے ہیں۔ ان سے پہلے ان کے والد یہاں اس کاروبار سے منسلک تھے۔ انہوں نے کہا کہ گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ حلیم بیچنے کا دھندہ گھریلو پیشے میں بدل گیا اور آج میرے بیٹے اور ان کے بچوں نے اس کاروبار کو سنبھال رکھا ہے۔' ان کا کہنا ہے کہ 'مغل دور حکومت سے پہلے نادر شاہ کے زمانے میں ہی بھارت میں حلیم کو متعارف کرایا گیا تھا۔ اس وقت سے لے کر آج تک حلیم کا کاروبار کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارت میں جتنے بھی کھانوں کی بہترین ڈشز ہیں وہ سب مغلوں کی دین ہیں۔' Famous Haleem of Kolkata
فرق
- یہ بھی پڑھیں: سرینگر:کشمیر میں بھی حیدرآبادی حلیم دستیاب
زم زم ہوٹل کے مالک شمشیر عالم نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم یہاں اُس وقت سے دکان لگا رہے ہیں جب چند لوگوں کا آنا جانا تھا۔ لیکن آج سینکڑوں لوگ آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 'سب سے خاص بات یہ ہے کہ رمضان کے مہینے میں ریاست کے تمام اضلاع میں حلیم مل جاتی ہے لیکن اس کے باوجود دوسرے اضلاع سے لوگ زم زم ہوٹل آکر حلیم کے ذائقے سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔' کولکاتا کے مشہور ہوٹل شیراز گولڈن ریستوران کے ہیڈ شیف پربھات نے حیدرآباد اور کولکاتا کے حلیم کے درمیان فرق بتایا۔ ان کا کہنا ہے کہ 'دونوں شہروں کی حلیم میں مصالحے کا فرق ہے۔ شیراز گولڈن ریستوران کے انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیدار عتیق الرحمٰن نے کہا کہ ان کا شیراز گولڈن ریستوران کولکاتا میں حلیم بیچنے والا پہلا ہوٹل تھا۔ گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ آج کولکاتا میں سینکڑوں مقامات پر حلیم کا کاروبار چلتا ہے۔' حلیم کے مزیدار ذائقے سے لطف اندوز ہونے والوں نے بھی ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کی۔ Zam Zam Hotel Owner on Kolkata Haleem