ETV Bharat / state

Howrah violence: ہوڑہ تشدد معاملے میں گورنر نے ممتا حکومت کی سرزنش کی

author img

By

Published : Jun 11, 2022, 9:06 PM IST

ہوڑہ ضلع کے بیشتر علاقوں میں گذشتہ روز پیش آئے تشدد کے واقعات کے بعد گورنر جگدیپ دھنکر نے مغربی بنگال حکومت کی شدید سرزنش کی لگاتے ہوئے قصورواروں کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی ہدایت دی۔ Howrah violence

ہوڑہ تشدد معاملے میں گورنر جگدیپ دھنکر نے مغربی بنگال حکومت کو پھٹکار لگائی

کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے متصل ہوڑہ ضلع کے مختلف علاقوں میں گزشتہ ورز ہوئے پرتشدد واقعات کے بعد گورنر جگدیپ دھنکر نے مغربی بنگال حکومت کی شدید سرزنش کرتے ہوئے قصورواروں کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی ہدایت دی ہے۔ Howrah violence

گزشتہ روز ہوڑہ ضلع میں نبیﷺ کے خلاف نازیبا تبصرہ کرنے والے نپور شرما اور نوین جندل کے خلاف احتجاج کے دوران ہوڑہ ضلع کے البیڑیا، جگت بلبھ پور، ڈومجور اور پانچلا میں واقع کئی مکانات اور دکانوں میں توڑ پھوڑ کے واقعے پیش آئے تھے۔

مزید پڑھیں:

Howrah Violence: ہاوڑہ تشدد پر ممتا بنرجی کا بی جے پی کو انتباہ

اس حوالے سے آج گورنر جگدیپ دھنکر نے ایک ٹویٹ کے ذریعے کہا کہ ہوڑہ ضلع میں جو کچھ بھی ہوا ہے، اس سے عام لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ تاہم ریاستی حکومت حالات پر قابو پانے میں ناکام رہی۔ اسی وجہ سے لوگوں کو قانون کی خلاف ورزی کرنے کا موقع مل گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس پورے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ریاستی حکومت فورا کارروائی کرے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.