ETV Bharat / state

گورنر جگدیپ دھنکر نے ریاستی حکومت پر تنقید کی

author img

By

Published : Nov 13, 2020, 10:44 AM IST

گورنر جگدیپ دھنکر نے ریاستی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے صنعتی ترقی پر سوال اٹھائے ہیں۔

گورنر جگدیپ دھنکر نے ریاستی حکومت پر تنقید کی
گورنر جگدیپ دھنکر نے ریاستی حکومت پر تنقید کی

مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے ایک بار پھر سے ریاستی حکومت پر تنقید کی ہے. انہوں نے ممتا بنرجی کی قیادت والی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ریاست میں صنعتی ترقی کے دعوی کو سوالوں کے دائرے میں لاکھڑا کر دیا.

گورنرجگدیپ دھنکر کا کہنا ہے کہ بنگال گلوٹ سمٹ سے پہلے اور اس کے بعد صنعتی ترقی کی بات ضرور کی جاتی ہے لیکن اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلتا ہے.

گورنر نے کہا کہ ایک پروگرام کرنے میں لاکھوں روپے خرچ کئے جاتے ہیں, اس کے علاوہ سرکاری مشنریز کو بھی استعمال کیا جاتا ہے. لیکن سوال یہ ہے کہ جتنا خرچ کیا جاتا ہے اتنی آمدنی آتی ہے کیا. شرمایہ کاری کہاں ہے اگر آپ صنعتی ترقی کے دعوی کرتے ہیں تو لوگ سوال کریں گے.

گورنر کا کہنا ہے کہ سوالوں اور تنقید سے ڈرنے کے بجائے جواب دینا چاہئے. جواب اگر معقول ہو تو سب کچھ ٹھیک ہو جاتا ہے. اگر غیرمناسب ہو تو عوام ناراض ہو جاتے ہیں.

مغربی بنگال کے گورنر نے تنقید کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ریاست کی موجودہ صورتحال تشویشناک ہے.

انہوں نے کہا کہ اگر میں ریاست کی ابتر صورتحال پر تشویش کا اظہار نہیں کروں گا تو کون کرے گا. یہاں عام لوگوں کو سوال کرنے کی اجازت نہیں ہے.

انہوں نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں صرف بھارتی آئین کا ایجنٹ ہوں. میں بھارتی آئین کے لئے کام کرتا ہوں اور کرتا رہوں گا.

انہوں نے کہا کہ بنگال میں ہز چیز کو لے کر سیاست کی جاتی ہے. سیاسی سرگرمیاں اتنی ہیں کہ اسے دیکھ کر تکلیف ہوتی ہے. یہ ٹھیک نہیں ہے.

گورنرجگدیپ دھنکر کا کہنا ہے کہ سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کرنے والوں کو عوام کی خدمات کے بارے میں بھی سوچنے کی ضرورت پڑتی ہے جو ریاستی حکومت نہیں کرتی ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.