ETV Bharat / state

گورنر جگدیپ دھنکر شمالی بنگال کے دورے پر روانہ

بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر شمالی بنگال کے دورے پر روانہ ہو گئے جہاں وہ ایک مہینے تک قیام کریں گے۔

گورنر جگدیپ دھنکر شمالی بنگال کے دورے پر روانہ
گورنر جگدیپ دھنکر شمالی بنگال کے دورے پر روانہ
author img

By

Published : Oct 31, 2020, 11:26 AM IST

مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر اور ان کی بیوی شمالی بنگال روانہ ہونے کے لیے سیالدہ پہنچے۔

کنچن جنگا ایکسپریس پر سوار ہونے سے قبل نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی فیملی کے ساتھ ایک ماہ کے لیے شمالی بنگال کے دورے پر جا رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ دورہ شمالی بنگال کئی اعتبار سے اہمیت کا حامل ہے۔شمالی بنگال کی ترقی کے لیے میں اپنے ساتھ کئی منصوبے ساتھ لے جا رہا ہوں۔

گورنر جگدیپ دھنکر کے مطابق دارجلنگ میں ایک مہینہ قیام کے دوران وہاں کے کئی رہنماوں سے ملاقات کریں گے۔

گورنر جگدیپ دھنکر شمالی بنگال کے دورے پر روانہ

گورنر جگدیپ دھنکر کا کہنا ہے کہ سیاسی رہنماوں سے ملاقات کرکے شمالی بنگال کے موجودہ مسائل کا حل نکالنے پر غور و فکر کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ مسائل کے حل ہوتے ہی شمالی بنگال میں ترقی کی راہ کھل جائیں گے۔ وہاں خوشحالی آئے گی۔

شمالی بنگال کے دورے پر روانگی سے قبل انہوں نے کہا کہ میں بہت ہی اہم دورے پر جا رہا ہوں۔

واضح رہے کہ گورکھا جن مکتی مورچہ کے رہنما ویمل گورنگ کے این ڈی اے سے الگ ہونے کے اعلان کے بعد شمالی بنگال کی سیاست گرما گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.