ETV Bharat / state

'ممتابنرجی اپنے بیان پر معافی مانگیں'

بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے ریاست کے موجودہ لا اینڈ آرڈر صورتحال پر وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی شدید نکتہ چینی کی ہے۔

author img

By

Published : Dec 11, 2020, 6:04 PM IST

ممتابنرجی اپنے بیان پر معافی مانگیں
ممتابنرجی اپنے بیان پر معافی مانگیں

ریاست مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر کا کہنا ہے کہ ریاست میں لا اینڈ آرڈر کی موجودہ صورتحال بہت ہی خراب ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالات ایسے ہوں گئے ہیں کہ عام لوگوں کے ساتھ ساتھ اپوزیشن پارٹیز کے رہنماؤں کو ہدف آسان ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'اگر ریاستی حکومت اس کی ذمہ داری لینا نہیں چاہتی ہے تو کیا میں اپنے سر لوں'۔

بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر
بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر

انہوں نے کہا کہ 'اگر میں تمام صورتحال کی ذمہ داریاں اٹھاتا ہوں تو وزیراعلیٰ کی کوئی ضرورت نہیں ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 'مجھے جس کام کے لیے بھیجا گیا اسے ایمانداری اور وفاداری سے نبھانے کی کوشش کر رہا ہوں اور جب تک رہوں گا اس وقت تک اس کی پاسداری کرنے کی کوشش کروں گا'۔

گورنر نے کہا کہ ہر ایک کی اپنی اپنی ذمہ داری ہوتی ہے اسے نبھانے کی ضرورت ہوتی ہے لیکن مسئلہ وہاں پیدا ہوتا جہاں ذمہ داریوں کو صحیح طریقے سے نہیں نبھایا جاتا ہے۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ اور ریاست کی وزیراعلی ممتابنرجی اپنی ذمہ داری نبھانے میں پوری طرح سے ناکام ہیں تاہم ریاست کے مسائل حل کرنے کے لیے ان کے پاس وقت ہی نہیں ہے۔

ممتابنرجی اپنے بیان پر معافی مانگیں
ممتابنرجی اپنے بیان پر معافی مانگیں

مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دیپ دھنکر نے پریس کانفرنس کے دوران نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو مہینہ پہلے کے ٹوئٹ میں ریاست کی سکیورٹی اور لا اینڈ آرڈر کے بارے میں ممتا بنرجی کی حکومت کو آگاہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ 'دو مہینہ بعد بھی آج پریس کانفرنس کے دوران اسی موضوع پر تبادلہ خیال کررہا ہوں'۔

انہوں نے کہا کہ 'میں سچا اور ایماندار ہوں اس لیے ریاست اور یہاں رہنے والوں کے لیے فکر مند ہوں'۔

انہوں نے کہا کہ ممتابنرجی پریس کانفرنس کے دوران اکثر و بیشتر کنٹرول کھو دیتی ہیں کل بھی ایسا ہی ہوا، ممتابنرجی نے کہا تھا کہ جے پی نڈا کے ساتھ کچھ نہیں ہوا. میرے ساتھ بھی دہلی میں کچھ نہ کچھ ہوتا رہتا ہے۔

گورنر جگدیپ دھنکر نے وزیراعلیٰ ممتابنرجی کو اس بیان پر معافی مانگنے کی ہدایت دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.