ETV Bharat / state

جی ٹی اے معاملے پر گورنر جگدیپ دھنکر کی مغربی بنگال حکومت پر تنقید

گورنر جگدیپ دھنکر نے گورکھا ٹریٹوریل اتھارٹی (جی ٹی اے)( gorkha territorial authority ) کی ترقیاتی فنڈز کو لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور ان کی قیادت والی حکومت کو ہدف تنقید بنایا۔

governor jagdeep dhankade criticises cm mamata banerjee on GTA
جی ٹی اے معاملے پر گورنر جگدیپ دھنکر کی مغربی بنگال حکومت پر تنقید
author img

By

Published : Oct 22, 2021, 10:42 PM IST

مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت کے درمیان کبھی ختم نہ ہونے والی بیان بازی کا سلسلہ جاری ہے۔

گورنر جگدیپ دھنکر اور وزیراعلیٰ اور حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی سربراہ کے درمیان سوشل میڈیا پر لفظی جنگ ایک بار پھر بھیانک شکل اختیار کر چکی ہے۔

ویڈیو
دارجلنگ کے دورے سے واپسی پر گورنر جگدیپ دھنکر نے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ دارجلنگ کی ترقی کے لیے مرکزی حکومت نے گورکھا ٹریٹوریل اتھارٹی (جی ٹی اے)( gorkha territorial authority ) کو کروڑوں روپے کے فنڈ دیئے لیکن اس کا خاطر خواہ استعمال نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ جی ٹی اے بورڈ کے اراکین کے پاس ترقیاتی فنڈ کے اخراجات کے کوئی حساب کتاب نہیں ہیں۔ اس کے لیے کئی مرتبہ کمیٹی اور کمیشن بنائے گئے، لیکن اس سلسلے میں کبھی بھی کوئی تفصیلی رپورٹ منظر عام پر نہیں لائی گئی۔گورنر جگدیپ دھنکر کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو دارجلنگ کی ترقی اور یہاں رہنے والے لوگوں کی فلاح و بہبود کے کاموں کے لیے جو فنڈ دئیے گئے اس کی خبر لینی چاہیے۔'ان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے اس کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دی، لیکن اس معاملے کی رپورٹ کبھی بھی منظر عام پر نہیں لائی۔ میں نے بھی اس سلسلے میں کئی مرتبہ وزیراعلیٰ کو خط لکھا لیکن اس کا جواب اب تک نہیں ملا'۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ بننے کے بعد ممتا بنرجی نے دارجلنگ کی ترقی کے لیے گورکھا ٹریٹوریل اتھارٹی (جی ٹی اے)( gorkha territorial authority ) بورڈ قائم کیا تھا۔ اس کے لیے مرکز سے فنڈز مہیا کرائی جاتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.