ETV Bharat / state

گلوبل بزنس سمٹ اگلے سال مارچ میں: ممتا بنرجی - مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے اعلان کیا کہ بنگال گلوبل بزنس سمٹ اگلے سال مارچ میں منعقد ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں صنعت کو فروغ دینا ان کے ترجیحاتی ہدف میں شامل ہیں۔

گلوبل بزنس سمٹ اگلے سال مارچ میں: ممتا
گلوبل بزنس سمٹ اگلے سال مارچ میں: ممتا
author img

By

Published : Sep 1, 2021, 9:08 PM IST

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے اعلان کیا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اس سال بنگال گلوبل بزنس سمٹ نہیں بلکہ اگلے سال مارچ میں منعقد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں صنعت کو فروغ دینا ان کے ترجیحاتی ہدف میں شامل ہیں۔ ممتا بنرجی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بنگال سوشل سیکورٹی اسکیم میں ملک بھر میں نمبر ون ہے اور اب مغربی بنگال انڈسٹری اور سرمایہ کاری کے معاملے میں بھی نمبر ون ہوگا۔

بنگال گلوبل بزنس سمٹ کورونا وبا کی وجہ سے پچھلے دو سالوں سے منعقد نہیں ہورہا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی قیادت میں امپاور کمیٹی کی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ یہ کمیٹی ریاست میں کاروبار اور صنعت کاری کی راہ میں درپیش مشکلات کو حل کرے گی۔

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے بدھ کو درگاپور میں 400 کروڑ روپے کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔ ممتا بنرجی نے صنعت اور سرمایہ کاری سے متعلق کئی اسکیموں کا اعلان کیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ان اسکیمز پر عمل درآمد شروع ہو چکا ہے۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ سرمایہ کاری اور صنعت کو فروغ دینے کے لیے ایک بااختیار کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ اس بااختیار کمیٹی میں مختلف محکموں کے پرنسپل سیکرٹریز شامل ہیں اور اس کمیٹی کی میٹنگ ہر مہینے منعقد ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ صنعت کے ذریعے لاکھوں نوجوانوں کو روزگار دیا جائے گا اور ریاست میں سرمایہ کاری کے ماحول سازگار کئے جائیں گے۔اس کے لیے ایک ہائی پاور کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، تاکہ مسائل کو حل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست میں ڈیٹا سینٹر انڈسٹری قائم کی جائے گی۔ بنگال مشرقی بھارت، بنگلہ دیش، نیپال اور بھوٹان جیسے ممالک کو ڈیٹا ہینڈلنگ اور سٹوریج کے لحاظ سے مدد کرے گی۔ اگلے پانچ سالوں میں 400 میگاواٹ کا ڈاٹا سنٹر کھلنے کا فیصلہ کیا گیا اور وہاں 20 ہزار کروڑ کی سرمایہ کاری ہوگی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.