ETV Bharat / state

ایسٹ بنگال کی اپ سیٹ شکست - دلچسپ اور سنسنی خیز میچ

کلکتہ فٹبال لیگ میں جارج ٹیلی گراف نے مضبوط اور متوازن ٹیم ایسٹ بنگال کو ایک صفر سے شکست دے کر رواں ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ کردیا

ایسٹ بنگال کی اپ سیٹ شکست
author img

By

Published : Aug 9, 2019, 8:45 PM IST

کلکتہ فٹبال لیگ 2019 میں جسٹس مورگن کے فیصلہ کن گول کی بد ولت جارج ٹیلی گراف نے ایسٹ بنگال کو ایک دلچسپ اور سنسنی خیز میچ میں 0۔1 گول سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ جارج ٹیلی گراف لیگ ٹیبل میں پہلی پوزیشن پر پہنچ گئی۔

ایسٹ بنگال۔ایرین فٹبال گراؤنڈ میں کھیلے گیے میچ میں میزبان ٹیم ایسٹ بنگال اور جارج ٹیلی گراف کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئی ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔

میزبان ٹیم ایسٹ بنگال کی جانب سے جارحانہ کھیل دیکھنے کوملا۔ ایسٹ بنگال کی بھر پور کوشش کے باوجود پہلے ہاف میں کوئی گول نہیں ہوسکا۔ جارج ٹیلی گراف کی جانب سے چند عمدہ تحریکیں دیکھنے کو ملیں لیکن حریف پر سبقت حاصل نہیں ہوسکا۔

دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں کی جانب سے جارحانہ کھیل کاسلسلہ جاری رہا۔ دونوں جانب سے پے درپے حملے کیے گیے ۔ کھیل کے مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کی جانب سے ایک دوسرے پر سبقت کی جنگ جاری رہی ۔

کھیل کےا نجوری ٹائم میں جسٹس مورگن نے گول کرکے جارج ٹیلی گراف کے لیے فیصلہ کن گول کیا۔ جارج ٹیلی گراف مورگن کے فیصلہ کن گول کی بد ولت ایسٹ بنگال پر حیرت انگیز جیت درج کی۔

Intro:Body:

News ID for test


Conclusion:

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.