ETV Bharat / state

اردو کو اس کا حق دیا جانا ضروری: قاسم علیگ - اردو اکاڈمی بھی جوش و خروش

انجمن ترقی اردو ہند مغربی بنگال شاخ کے جنرل سیکرٹری قاسم علیگ نے کہا کہ اردو زبان ہمیشہ سے ہی مغربی بنگال حکومت کے ساتھ رہی ہے اور اب اسے (اردو) وہ حق دیا جائے جس کی وہ مستحق ہے۔

general-secretry-of-anjuman-taraqi-urdu-qasim-aliag-exclusivly-talk-to-etv-bharat
اردو کو وہ حق دیا جائے جس کا وہ مستحق ہے
author img

By

Published : Sep 16, 2021, 5:10 PM IST

Updated : Sep 16, 2021, 5:16 PM IST

انجمن ترقی اردو ہند مغربی بنگال شاخ کے جنرل سیکرٹری قاسم علیگ نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ریاست میں اردو زبان کی موجودہ صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔ ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے قاسم علیگ نے کہا کہ لیفٹ فرنٹ کے 34 سالہ دور اقتدار میں اردو زبان کو وہ کچھ نہیں ملا جو وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی موجودہ حکومت میں حاصل ہوا۔

ویڈیو

انہوں نے کہا کہ اس کی عمدہ مثال اس سے ملتی ہے کہ لیفٹ فرنٹ کے دور حکومت میں مغربی بنگال اردو اکاڈمی کا سالانہ بجٹ پچاس لاکھ روپے بھی نہیں تھا، لیکن ممتابنرجی کی حکومت کی جانب سے اردو اکاڈمی کو 16 سے 17 کروڑ مختص کیا گیا ہے۔ اردو اکاڈمی بھی جوش و خروش سے کام کرتی ہے۔

قاسم علیگ کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت سے ایک شکایت بھی ہے کہ اردو زبان کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ تو مل گیا ہے، لیکن عملی جامہ پہنایا نہیں گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ' ہمارا ریاستی حکومت سے مطالبہ ہے کہ اردو زبان کی فروغ کے لیے اقدامات کریں، اس میں اب زیادہ تاخیر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ راجیہ سبھا رکن ندیم الحق کو اس سلسلے میں ایک میمورنڈم دیا گیا تھا لیکن ایک برس گزر جانے کے باوجود اب تک اس پر کوئی کام نہیں ہوا ہے۔'

قاسم علیگ کے مطابق انجمن ترقی اردو ہند شاخ مغربی بنگال کے عہدیداروں نے اقلیتی وزیر غلام ربانی سے ملاقات کرکے اس ضمن میں تبادلۂ خیال کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

انجمن ترقی اردو ہند مغربی بنگال شاخ کے جنرل سیکرٹری قاسم علیگ کا کہنا ہے کہ جن اسکولوں میں اردو ٹیچروں کی جگہ خالی ہے وہاں جلد از جلد تقرری کی جائے تاکہ طالبات کی پریشانیوں کو حل کیا جاسکے۔'

انہوں نے کہا کہ ریاستی وزیر اقلیتی سے ملاقات کرکے ایس سی، ایس ٹی کوٹے کے مسئلے کا حل نکالا جائے تاکہ کثیرالزبان اسکولوں میں اردو ٹیچروں کی تقرری کی راہ ہموار ہوسکے۔'

انجمن ترقی اردو ہند مغربی بنگال شاخ کے جنرل سیکریٹری قاسم علیگ نے مینار بنگال ادیب، مصنف اور شاعر قیصر شمیم کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے انتقال سے اردو ادب کو نقصان پہنچا ہے'۔

انہوں نے کہا کہ کتابیں قیصر شمیم کے لیے سب کچھ تھیں۔ وسیع مطالعے کی وجہ سے ہی قیصر شمیم پورے ملک میں اردو زبان و ادب کی جان بن گئے تھے۔

Last Updated : Sep 16, 2021, 5:16 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.