ETV Bharat / state

Save School گارولیا ٹاؤن میں اسکول بچاؤ تحریک

شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور سب ڈویژن میں واقع گارولیا ٹاؤن میں سی پی آئی ایم (مدھو شاخ) کی جانب سے طلبا کی تعداد میں کمی کے باعث پرائمری اسکولوں کے بند کیے جانے کے فیصلے کے خلاف اسکول بچاؤ تحریک کا آغاز کیا گیا ہے۔

author img

By

Published : May 8, 2023, 3:31 PM IST

گارولیا ٹاؤن میں اسکول بچاؤ تحریک
گارولیا ٹاؤن میں اسکول بچاؤ تحریک
گارولیا ٹاؤن میں اسکول بچاؤ تحریک

شمالی 24 پرگنہ: مغربی بنگال کے بیشتر اضلاع میں طلبا کی کمی کے باعث پرائمری اسکولوں کے مستقبل پر خطرے کا بادل منڈلانے لگا ہے۔ عام لوگوں میں پرائمری اسکولوں کو بند کیے جانے کا خوف ستانے لگا ہے۔ اسی درمیان گارولیا ٹاؤن میں سی پی آئی ایم (مدھو شاخ) کی جانب سے اسکول بچاؤ مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں گارولیا ٹاؤن سی پی آئی ایم کے رہنما نے کہا کہ یہ تحریک کسی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں ہے بلکہ اساتذہ کی کمی کے باعث پرائمری اسکولوں کو بند کرنے کے فیصلے کے خلاف ہے۔ اگر پرائمری اسکول بند کر دیے جائیں گے تو غریب اپنے بچوں کو کہاں تعلیم دلائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے منحوس دور کی وجہ سے لوگوں کی مالی حالت بگڑ چکی ہے۔ ہر آدمی اپنے بچوں کو پرائیویٹ اسکولوں میں پڑھا نہیں سکتے ہیں۔ اب اس صورت میں پرائمری اسکولوں کو بند کر دیا جائے گا تو مالی اعتبار سے کمزور لوگوں اپنے بچوں کی تعلیم کیسے دلا پائیں گے۔ ایڈووکیٹ نوشاد انور نے کہا کہ طلبا کمی کے باعث اسکولوں کو بند کرنے کے منصوبے کا غریب اور مزدور طبقے پر راست اثر پڑ سکتا ہے۔ غریبوں کے پاس اتنی دولت نہیں ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پرائیویٹ اسکولوں میں تعلیم دلا سکیں۔ ان کے لئے تعلیم کی حصول کسی چیلنج سے کم نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: WB Madhyamik Examination 2023 مدھیامک کے 15 فیصد امتحانی مراکز میں گروپ ڈی کا کوئی عملہ موجود نہیں

انہوں نے کہا کہ اسکولوں کو بچانے کے لئے تمام لوگوں کو اس تحریک میں شامل ہونے کی ضرورت ہے چاہیے وہ کسی بھی سیاسی جماعت سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہاں بچوں کے مستقبل کا سوال ہے۔ اس موقعے پر سی پی آئی ایم کے رہنما صادق اختر نے لوگوں سے اس تحریک میں شامل ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کے مستقبل سنوارنے اور پرائمری اسکولوں کو بچانے کے لئے عوام کی مدد کی ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.