ETV Bharat / state

توپسیا میں مفت طبی کیمپ کا اہتمام - اردو نیوز کولکاتا

جنوبی کولکاتا کے 66 نمبر وارڈ کے مسلم اکثریتی علاقہ توپسیا میں واقع توپسیا فٹبال گراؤنڈ میں ڈاکٹر کفیل خان نے ریاستی وزیر جاوید احمد خان کی قیادت میں مفت طبی کیمپ کا افتتاح کیا۔

free medical camp inauguration
ڈاکٹر کفیل خان
author img

By

Published : Jul 3, 2021, 2:32 PM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے جنوب میں واقع مسلم اکثریتی تجارتی علاقہ توپسیا کے توپسیا اسپورٹس فیڈریشن گراؤنڈ میں عظیم الشان طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا، جس میں سینکڑوں لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

ریاستی کابینہ وزیر جاوید احمد خان نے کہا کہ طبی جانچ کیمپ کا اہتمام کرنے کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے۔ عوام کے لئے کچھ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر کفیل خان سمیت انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کے ممبران بھی مفت طبی جانچ کیمپ کے دوران موجود رہے۔ طبی ماہرین کی موجودگی میں سینکڑوں لوگوں نے اس کیمپ سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی۔

ریاستی وزیر نے کہا کہ اس دوران بنگال کے سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر بی سی رائے کی سماجی خدمات پر روشنی ڈالی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر کفیل خان نے اپنی آزادی کے لئے لمبی لڑائی لڑی۔ انہیں ہدف بنایا گیا، اس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔

واضح رہے کہ توپسیا اسپورٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام مفت طبی کیمپ کے دوران سینکڑوں لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

مزید پڑھیں: بنگال کے عوام سے اترپردیش کو سبق سیکھنا چاہئے: ڈاکٹر کفیل خان

اس موقع پر آنکھ، کان، ناک کے ماہر ڈاکٹرز نے لوگوں کی جانچ کی. اس کے علاوہ مفت طبی کیمپ کے دوران کورونا وائرس کی جانچ کا اہتمام کیا گیا۔ لوگوں سے کورونا گائیڈ پر سختی سے عمل کرنے اپیل کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.