ETV Bharat / state

سونا گاچھی کی چار خواتین لوٹ کے الزام میں گرفتار - سوناگاچھی کی چار خواتین

شمالی کولکاتا میں لیڈی گنگ نے ایک راہگیر پر حملہ کرکے نقد روپے، موبائل اور اے ٹی ایم کارڈ لوٹ کر فرار ہوگئیں، پولیس نے چار خواتین کو گرفتار کیا ہے۔

Four women of Sona Gachhi arrested for robbery
سونا گاچھی کی چار خواتین لوٹ کے الزام میں گرفتار
author img

By

Published : Oct 30, 2020, 1:44 AM IST

مغربی بنگال میں کولکاتا کا سونا گاچھی علاقہ کئی وجہ سے مشہور ہے لیکن ان دنوں لیڈی گنگ کی وجہ سے سرخیوں میں ہے۔

ذرائع کے مطابق کولکاتا بڑتلہ علاقے میں سوناگاچھی سے تعلق رکھنے والی خواتین ایک راہگیر کو باتوں میں پھنسا کر نقد روپے، موبائل اور اے ٹی ایم لوٹ کر فرار ہو گئی۔

مانک تلہ کی پولیس نے تفتیش شروع کرتے ہوئے سوناگاچھی کی چار خواتین کو گرفتار کیا ہے۔ مانک تلہ پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں خواتین سونا گاچھی سے تعلق رکھتی ہیں۔ ان چاروں نے پہلے ایک راہگیر کو اپنی باتوں میں پھنسایا اور نقد روپے، موبائل اور اے ٹی ایم لے کر فرار ہو گئیں۔

پولیس نے بتایا کہ خواتین نے اے ٹی ایم سے روپے نکالنے کی کوشش کی، اے ٹی ایم میں سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ان چاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے سبب سونا گاچھی میں رہنے والی خواتین مالی بحران میں مبتلا ہوگئیں ہیں۔ مالی تنگی کے سبب وہ جرائم کی وارداتوں کو انجام دینے لگیں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.