مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے مسلم اکثریتی ٹیٹاگڑھ علاوہ میں واقع فری انڈیا ہائی سکنڈری اسکول کی چھت پر ہوئے بم دھماکے میں ملوث چار لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے۔اس معاملے میں مزید افراد کو گرفتار کرنے کا امکان ہے۔Four Person Arrest In Bomb Hurled At High Secondry School Case In North PGS
پولیس نے اس معاملے میں چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار افراد کی شناخت محمد ارین،ببلو،صدیق اور محمد رہان کے طور پر ہوئی ہے۔چھاپہ ماری کے دوران محمد رہان کے گھر سے دس دیسی بم برآمد کئے گئے ہیں۔
پولیس نے کہا کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ ان کی تلاش جاری ہے۔اس معاملے میں مزید لوگوں کی گرفتاری عمل میں آ سکتی ہے۔تلاشی مہم جاری ہے۔
واضح رہے کہ مغربی بنگال کے شمالی24 پرگنہ کے مسلم اکثریتی ٹیٹاگڑھ تھانہ علاقے میں واقع فری انڈیا ہائی سکنڈری اسکول کی چھت پر دھماکہ ہونے سے سنسنی پھیل گئی۔ تہوار کی وجہ سے اسکول بند تھا، ورنہ کوئی بڑا حادثہ پیش آ سکتا تھا۔ اس واقعے کے بعد پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔
یہ بھی پڑھیں:Darul Uloom Appeal to Madrassa دارالعلوم کی مدارس سے سروے میں بلاخوف و تردد تعاون کی اپیل
سی پی آئی ایم ، کانگریس اور بی جے پی نے مغربی بنگال کی حکمراں جاعمت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ سیاسی جماعتوں کاکہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کے رہنماوں نے بنگال کے تمام تعلیمی اداروں کو پارٹی آفیس بنالیا ہے۔ تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں کم سیاست زیادہ ہوتی ہے۔
اس واقعے کے بعد حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان الزام تراشی کا سلسلہ جاری ہے۔BARRACKPORE CP VISITS SCHOOL ON TITAGARH BOMB BLAST CASE