کولکاتا: مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں مانسون کے باعث موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے سبب عام زندگی پوری طرح سے متاثر ہے۔ ندیا ضلع کے کریم پور تھانے کے تحت کھٹیالی میدان میں کاشتکاری کر رہے سوشانت ادھیکاری نام کا ایک شخص آسمانی بجلی کی زد میں آ کر جھلس گیا۔ انہیں کریم پور ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔Four Killed In Lightning Strikes
ندیا ضلع کے کریم پور تھانہ علاقے میں آسمانی بجلی کی زد میں آکر منیر الاسلام نام کے ایک راہ گیر کی موت ہو گئی۔ وہ مومن پاڑہ کا رہنے والا تھا۔ اس کے علاوہ ندیا کے چاپڑا تھانہ کے تحت کاؤ گاچھی علاقے میں بھی بجلی کی زد میں آنے سے حسیب الحسین اور گوپال ہلدار نام کے دو لوگوں کی موت ہوگئی۔ وہیں پولیس نے کہا کہ ابتدائی تفتیش کے بعد لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال بھیجنے کا انتظام کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: lightning strikes Botanical Garden: آسمانی بجلی گرنے سے غیر مقامی افراد سمیت پانچ زخمی