مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے جگتدل تھانہ کے بھاٹ پاڑہ علاقے میں واقع گھاٹ پر چار لڑکے غسل کے لئے ندی میں اترے تھی۔اسی وقت ندی میں جوار(High Tide) آگیا۔اسی درمیان چاروں لڑکے پانی کی تیز بہاؤ کی زد میں آ گئے۔Four Boys Drowne In Hooghly River In North 24 PGS
دیکھتے ہی دیکھتے چاروں لڑکے لڑکے ندی میں غرق ہو گئے۔مقامی باشندوں نے اس کی اطلاع جگتدل تھانے کی پولیس کودی۔۔پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران فائر بریگیڈ اور غوطہ خوروں کو اس کی اطلاع دی۔
ندی میں غرق ہونے والے چاروں لڑکوں کی تلاش شروع کر دی۔ان چاروں میں سے دو کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہے۔دوسرے لاپتہ لڑکوں کی تلاش جاری ہے۔لیکن اپ تک کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔
جگتدل تھانے کی پولیس نے کہا کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔چاروں لڑکے جگتدل کے پوربھاستھگی کے رہنے والے ہیں۔ سبھی لڑکوں کی عمر 11سے14کے درمیان بتائی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Mamata Banerjee Slam Investigation Agency سازش کے تحت فرہاد حکیم کی گرفتاری ہو سکتی ہے
پولیس نے مزید کہا کہ ان چاروں لڑکےگی شناخت شمبھو رام،جیتو چودھری،سورو پرساد اور گوتم پرساد کے طور پر ہوئی ہے۔ سبھی بچے ایک ہی محلے کے رہنے والے ہیں۔
اس واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد مقامی رکن اسمبلی پون کمار سنگھ،رکن پارلیمان ارجن سنگھ سمیت کئی لوگوں نے جائے وقوع پر پہنچے اور حالات کا جائزہ لیا۔