ETV Bharat / state

سیاسی رہنماؤں کے قتل کی سازش کے الزام میں چار گرفتار - رہنماؤں کے قتل

مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع میں ترنمول کانگریس کے ضلعی سطح کے رہنماؤں کا قتل کرنے کا منصوبہ بنانے کے الزام میں چھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان میں سے چار کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے۔ ان کے پاس سے کافی مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

Four Bangladeshis arrested for plotting to assassinate Trinamool leaders
ترنمول رہنمائوں کی قتل کی سازش کے الزام میں چار بنگلہ دیشی گرفتار
author img

By

Published : Sep 29, 2020, 12:51 AM IST

مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع سے پولیس نے چھ افراد کو کافی مقدار میں اسلحوں کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وہ لوگ بیربھوم ضلع کے ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کا قتل کرنے کے لئے آئے ہوئے تھے۔ پولیس کو اس معاملے میں شدت پسندانہ سرگرمیوں کا بھی شبہہ ہے۔

ترنمول رہنمائوں کی قتل کی سازش کے الزام میں چار بنگلہ دیشی گرفتار

پولیس نے ایس ٹی ایف کو اس معاملے کی جانکاری دی ہے۔ پولیس اس بات کی جانچ کر رہی ہے کہ گرفتار ہونے والے ملزمین کا تعلق کہیں شدت پسند تنظیم سے تو نہیں ہے۔

جن چھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان میں سے چار افراد کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے۔ سید انور علی عرف راجو (24 برس)، محمد رفیق عرف بابو سرکار (28 برس)، محمد مراد منشی (30 برس) اور محمد دیلا میاں عرف فلو (28) کا تعلق ڈھاکہ، بنگلہ دیش سے ہے جبکہ بلال حسین (19 برس) اور شیخ کاجل (38) کا تعلق ملک میر پاڑہ بیربھوم سے ہے۔

ان کے پاس سے ایک نو ایم ایم کی پستول، دو ون شارٹر، پانچ زندہ بم اور چھ کلو چار سو گرام دھماکہ خیز مادہ برآمد کیا گیا ہے۔ بیربھوم ضلع عدالت نے ان کو 14 دنوں کی پولیس حراست میں بھیج دیا ہے۔ کافی دنوں سے یہ لوگ شانتی نکیتن میں ایک کرائے کے مکان میں رہتے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.