پورے ملک کی پرائمری تعلیم کے معیار اور اس کی صورت پر مرکزی حکومت کے اکونومک ایڈوائزری کونسل کی جانب سے فہرست تیار کی جاتی ہے۔ ملک کی تمام ریاستوں کی پرائمری تعلیم کی صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد ان کی کارکردگی کے مطابق فہرست جاری کی جاتی ہے۔
رواں برس اس فہرست میں تمام ریاستوں میں مغربی بنگال West Bengal Secured Top Position کو اول مقام ملا ہے۔
اس جائزے کے دوران دیکھا جاتا ہے کہ دس برس کے عمر کے بچوں میں خواندگی کی شرح کیا ہے۔ اس کا مقصد تمام طبقے کی تعلیم تک یکساں رسائی کو یقینی بنانا ہوتا ہے۔ کوورنا وبا نے متاثر کیا ہے لیکن ٹیکنالوجی نے کچھ حد تک تعلیم تک رسائی میں ایک اہم رول ادا کیا ہے۔
اس فہرست میں جہاں بنگال کو اول مقام ملا ہے وہیں بہار سب سے نیچے ہے۔ اس کامیابی پر ممتا بنرجی نے ریاست کے اساتذہ، محکمہ تعلیم کے اہلکاروں اور والدین کو مبارکباد پیش کیا ہے۔
چھوٹے ریاستوں میں کیرالہ سرفہرست ہے اور جھاڑ کھنڈ سب سے نچلے مقام پرہے۔ جبکہ جنوب مشرقی ریاستوں اور یونین ٹیریٹوری میں لکشدیپ اور میزورم سرفہرست ہے اس فہرست لداخ سے سے نیچے ہے۔ شمال مشرقی ریاستوں کی فہرست میں اروناچل پردیش سب سے نیچے ہے۔
اس رپورٹ کو چار کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے۔ بڑی ریاستیں، چھوٹی ریاستیں، یونین ٹیریٹوری اور شمال مشرقی ریاستیں۔
مزید پڑھیں: