ETV Bharat / state

سابق وزیراعلیٰ بدھا دیب بھٹا چاریہ شدید بیمار، ہسپتال میں داخل - ووڈ لینڈ نرسنگ ہوم

پچھلے کچھ برسوں سے سابق وزیر اعلی نے خود کو سیاسی سرگرمیوں سے دور کرلیا تھا۔ حال ہی میں گورنر جگدیپ دھنکر نے ان کے گھر جاکر خیریت دریافت کی تھی۔

Former WB CM Buddhadeb Bhattacharya critically ill, hospitalized
سابق وزیراعلیٰ بدھا دیب بھٹا چاریہ شدید بیمار، ہسپتال میں داخل
author img

By

Published : Dec 9, 2020, 5:07 PM IST

مغربی بنگال کے سابق وزیر اعلی بدھا دیب بھٹاچاریہ کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں پرائیویٹ ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

سابق وزیرا علیٰ کے ذرائع کے مطابق خصوصی معالجین کے مشورے پر ووڈ لینڈ نرسنگ ہوم میں انہیں داخل کرایا گیا۔ انہیں سانس لینے میں دشواری کی شکایت ہے۔گزشتہ کئی دنوں سے ان کی طبیعت خراب تھی،کل سے سانس لینے میں بھی تکلیف ہورہی ہے۔

وہ ایک طویل عرصے سے سی او پی ڈی میں مبتلا ہیں۔ آج سہ پہر انہیں علی پور میں واقع ووڈ لینڈ ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان کے خصوصی معالجین کے مطابق ا ن کے جسم میں آکسیجن کی سطح میں بہت کم ہوگئی ہے۔ ہسپتال کے مطابق سینے کے ایکس رے، ای سی جی سی ٹی اسکین اور دیگر ہنگامی ٹسٹ کئے جارہے ہیں۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ابھی ان کی جسمانی حالت کے بارے میں کچھ کہنا ممکن نہیں ہے۔ وہ فی الحال آئی سی یو میں ہیں۔ ان کی اہلیہ اور بیٹی ہسپتال میں ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ بائیں بازو کے دیگر لیڈران بھی وہاں پہنچ رہے ہیں۔

پچھلے کچھ سالوں سے سابق وزیر اعلی نے خود کو سیاسی سرگرمیوں سے دور کرلیا تھا۔ حال ہی میں گورنر جگدیپ دھنکر نے ان کے گھر جاکر خبر و خیریت دریافت کی تھی۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی بھی ان کی خیر و عافیت معلوم کرتی رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.