ETV Bharat / state

کیا شھبندو ادھیکاری بی جے پی میں شامل ہوں گے؟

author img

By

Published : Dec 15, 2020, 5:04 PM IST

ترنمول کانگریس کے باغی رہنما شھبندو ادھیکاری جمعرات کو دہلی کے لئے روانہ ہوں گے اور 18 دسمبر کو بی جے پی میں شامل ہو جائیں گے۔

کیا شھبندو ادھیکاری بی جے پی میں شامل ہوں گے؟
کیا شھبندو ادھیکاری بی جے پی میں شامل ہوں گے؟

مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور شھبندو ادھیکاری کے درمیان سیاسی جنگ جاری ہے۔ اب حالت یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ شھبندو ادھیکاری کے بی جے پی میں شامل ہونے کی قیاس آرائی تیز ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق شھبندو ادھیکاری جمعرات کو دہلی کے لئے روانہ ہوں گے جہاں ایک تقریب میں شرکت کریں گے۔ وہیں اس کے دوسرے دن 18 دسمبر کو ترنمول کانگریس شھبندو ادھیکاری دہلی میں واقع بی جے پی کے ہیڈ کوارٹر جائیں گے۔ اسی دن بی جے پی میں شامل ہو جائیں گے۔

قیاس آرائی ہے کہ شھبندو ادھیکاری ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد امت شاہ کے ساتھ واپس کولکاتا آئیں گے۔

بتایا جا رہا ہے کہ وزیر داخلہ امت شاہ 19دسمبر کو دو روزہ دورے پر مغربی بنگال آ رہے ہیں۔ شھبندو ادھیکاری اپنے ہوم ٹاؤں مدنی پور ضلع میں امت شاہ کے ساتھ ایک اسٹیج پر نظر آ سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ امت شاہ اور شھبندو ادھیکاری 20 دسمبر کو بولپور کے روڈ شو میں بھی ایک ساتھ نظر آ سکتے ہیں۔ حالانکہ ترنمول کانگریس کے باغی رہنما شھبندو ادھیکاری کی جانب سے اب تک کوئی ردعمل نہیں آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کسانوں کے احتجاج پر بی جے پی رہنما کا متنازعہ بیان

واضح رہے کہ مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور شھبندو ادھیکاری کے درمیان عرصے سے تنازہ چل رہا ہے۔ تنازعہ کے سبب شھبندو ادھیکاری نے پہلے ہگلی ریور برج کمیشن کے چئیرمین کے عہدے سے استعفی دیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے وزارت ٹرانسپورٹ سے بھی مستعفی ہوگئے۔

وہیں اب قیاس آرائی ہے کہ شھبند ادھیکاری بی جے پی میں شامل ہونے سے قبل رکن اسمبلی کے عہدے سے بھی استعفی دینے والے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.