ETV Bharat / state

TMC Leader Murderمالدہ میں ترنمول کانگریس کے ورکر کو مار مار کر ہلاک کردیا گیا

author img

By

Published : Jan 4, 2023, 8:10 PM IST

مالدہ ضلع کے کالیاچک کے بلاک نمبر 2کے رتھ باڑی گرام پنچایت کے سابق ترنمول کانگریس کے نائب سربراہ افضل مومن (65) کو ایک تنازع میں مار مارکر ہلاک کردیا گیا ہے۔ TMC Leader Murder

مالدہ میں ترنمول کانگریس کے ورکر کو مار مار کر ہلاک کردیا گیا

کولکاتا:مغربی بنگال کے مالدہ ضلع کے کالیاچک کے بلاک نمبر 2کے رتھ باڑی گرام پنچایت کے سابق ترنمول کانگریس کے نائب سربراہ افضل مومن (65) کو ایک تنازع میں مار مارکر ہلاک کردیا گیا ہے۔ ببول پٹھان پاڑہ کے علاقے میں پیش آنے والے واقعے سے علاقے میں شدید کشیدگی پھیل گئی ۔ موٹھ باڑی پولیس نے دس افراد کو گرفتار کیا ہے۔

مقامی اور پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے اس علاقے میں اونچی آواز میں ڈی جے بجایا جارہا تھا ۔اس کی وجہ سے لوگ پریشان تھے۔افضل مومن نے منع کرنے کی کوشش کی تو جھگڑا شروع ہوگیا اور ان پر حملہ کردیا گیا ۔اس میں وہ زخمی ہوگئے ۔انہیں فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا مگر ان کی جان نہیں بچ سکی۔ دوسری طرف مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے نیو ٹاؤن میں واقع عالیہ یونیورسٹی کیمپس کے ایک طالب علم کی سڑک حادثے میں موت کے بعد طلباء کا احتجاج زور پکڑتا جارہا ہے ۔طلباء نے جائے وقوع پر نصب سی سی ٹی وی فوٹیج کو عام کرنے کا مطالبہ کیا ہے لیکن نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:Clash In Flight بنکاک سے کولکاتا جانے والی فلائٹ میں مار پیٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

عالیہ یونیورسٹی کے ایک طالب علم کی موت کے معاملے میں پرتین کھنرا نامی شخص کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔ تاہم اس کے باوجود طلبہ کی تحریک جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق پرتین خانرا نیو ٹاؤن میں واقع فلیٹ سے واپس آرہے تھے اسی وقت ان کی گاڑی کی ٹکر سے عالیہ یونیورسٹی کے طالب علم شکیل احمد کی موت ہو گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.