ETV Bharat / state

Sushmita Dev Joins TMC: سابقہ رکن پارلیمان سشمیتا دیو ٹی ایم سی میں شامل - سینئر رہنما کپل سبل نے کہا

کانگریس کی سابقہ رکن پارلیمان اور کانگریس خاتون سیل کی صدر سشمیتا دیو (Sushmita Dev) ابھیشیک بنرجی اور ڈیرک اوبرائن کی موجودگی میں ترنمول کانگریس میں شامل ہوگئیں۔

Former Congress MP Sushmita Dev joins Trinamool Congress
Sushmita Dev joins TMC: سابقہ رکن پارلیمان سشمیتا دیو ٹی ایم سی میں شامل
author img

By

Published : Aug 16, 2021, 4:36 PM IST

Updated : Aug 16, 2021, 4:48 PM IST

کانگریس کی سابقہ رکن پارلیمان اور خاتون کانگریس کی صدر سشمیتا دیو (Sushmita Dev) نے آج صبح پارٹی کو الوداع کہہ دیا ہے۔ ٹی ایم سی میں شامل ہونے سے قبل انہوں نے اپنا استعفیٰ کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی کو خط لکھ کر دیا۔ حالانکہ انہوں نے پارٹی چھوڑنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔

سشمیتا دیو (Sushmita Dev) کے ٹوئیٹر ہینڈل میں بدلاؤ کے بعد ایسی قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ وہ جلد ہی پارٹی چھوڑ دے گی۔ آج 16 اگست کو انہوں نے ٹوئیٹر ہینڈل پر اپنے منصب کے آگے سابقہ لکھ دیا تھا۔

معلوم ہوکہ سشمیتا دیو آسام، بنگال کے بڑے رہنما سنتوش دیو کی بیٹی ہیں۔ وہ آسام کے سلور حلقے سے رکن پالیمان رہ چکی ہیں۔ سشمیتا کے پارٹی چھوڑنے کے بعد کانگریسی رہنماؤں کے بیان سامنے آنے لگے ہیں۔ کارتی چدمبرم نے کہا کہ پارٹی کو اس پر غور و خوض کرنا ہوگا کیونکہ سشمیتا دیو جیسے لوگ ان کو چھوڑ کر جارہے ہیں۔ وہیں سینئر رہنما کپل سبل نے کہا کہ یووا نیتا کانگریس چھوڑ کر جاتے ہیں اور اس کا الزام سینئر رہنماؤں پر لگتا ہے۔

سشمیتا دیو نے اپنے استعفیٰ میں لکھا ہے کہ وہ کانگریس کی رکنیت چھوڑ رہی ہیں۔ آگے لکھتی ہے کہ قریب تیس سال تک کانگریس پارٹی کے لیے کام کرنا ان کے لیے یادگار رہا ہے۔ وہ آگے لکھتی ہیں کہ آگے کا وقت لوگوں کی خدمت میں لگانا چاہتی ہے۔

Last Updated : Aug 16, 2021, 4:48 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.