ETV Bharat / state

بدھا دیب بھٹا چاریہ اپنی کتاب مکمل کریں گے

سابق وزیر اعلیٰ بدھا دیب بھٹا چاریہ کولکاتا کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور انک کی حالت میں تیزی سے بہتری آئی ہے۔

ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد سابق وزیراعلی اپنی کتاب مکمل کریں گے

author img

By

Published : Dec 15, 2020, 12:12 PM IST

مغربی بنگال کے سابق وزیراعلیٰ بدھا دیب بھٹا چاریہ نے کہا کہ ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد اپنی ادھوری کتاب مکمل کریں گے۔

سابق وزیراعلیٰ کی حالت میں مکمل طور پر بہتری آئی ہے۔ ممکن ہے کہ منگل کے روز انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔

سابق وزیر اعلیٰ بدھا دیب بھٹا چاریہ کولکاتا کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ وینٹی لیٹر پر رکھے جانے کے بعد ان کی حالت میں غیر معمولی بہتری آئی ہے اور خطرہ پوری طرح سے ٹل چکا ہے۔

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی جانب سے تشکیل کردہ میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ علاج کے دوران انہوں نے مثبت اشارہ دیا ہے۔ یوں کہنا بہتر ہوگا کہ وہ اب مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بدھا دیب بھٹا چاریہ کے گردے اچھی طرح سے کام کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے جسم میں آکسیجن کا تناسب بھی اطمینان بخش ہے اور ان کی حالت میں مکمل طور پر بہتری آئی ہے۔ انہوں نے ڈاکٹرز اور نرسوں سے ہلکی پھلکی بات چیت کی ہے اگر سب ٹھیک رہا تو انہیں آج کل میں ڈسچارج کر دیا جائے گا۔

سابق وزیراعلی نے بات چیت کے دوران کہا کہ ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد وہ اپنی کتاب مکمل کریں گے۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال کے سابق وزیراعلی بدھا دیب بھٹاچاریہ کو سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کے بعد انہیں نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

خیال رہے کہ سنہ 2000 تا سنہ 2011 کے درمیان بدھادیب بھٹاچاریہ مغربی بنگال کے وزیراعلی رہے ہیں اور وہ سنہ 2018 سے سرگرم سیاست سے دور ہیں۔ اس کے علاوہ وہ پولیٹ بیورو کی رکنیت سے بھی استعفی دے چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیراعلیٰ بدھا دیب بھٹا چاریہ شدید بیمار، ہسپتال میں داخل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.