ETV Bharat / state

کولکاتا: ضرورت مندوں میں کھانا تقسیم کیا گیا - کولکتہ کی خبریں

ترنمول کانگریس مہیلا سمیتی کی صدر ملکہ کا کہنا ہے کہ ضرورت مندوں کی مدد کرنے کی یہ ایک چھوٹی سی کوشش ہے۔ غریبوں اور ضرورتمندوں کو 'ہماری طرف سے ہر ممکن مدد کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

ضرورت مندوں میں کھانا تقسیم
ضرورت مندوں میں کھانا تقسیم
author img

By

Published : Aug 25, 2021, 6:55 PM IST

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے مدنظر جزوی لاک ڈاؤن کے درمیان کورونا گائڈ لائنز پر سختی سے عمل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

کولکاتا: ضرورت مندوں میں کھانا تقسیم کیا گیا

ریاست میں جزوی لاک ڈاؤن کا 98واں دن ہے۔ لاک ڈاؤن میں نرمی برتنے کے اعلان کے بعد عام زندگی پٹری پر واپس لوٹ آئی ہے لیکن ریاست میں بے روزگاری میں زبردست اضافہ ہوا ہے، جس کے سبب عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

جنوبی کولکاتا کے وارڈ نمبر 66 کے مسلم اکثریتی علاقہ توپسیا میں ترنمول کانگریس مہیلا سمیتی اور عالیہ فاؤنڈیشن کی جانب سے ضرورت مندوں کے درمیان کھانے کے پیکٹز تقسیم کیے گئے۔

توپسیا میں 66 نمبر وارڈ ترنمول کانگریس مہیلا سمیتی کی جانب سے راہگیروں، خواتین اور بچوں کے درمیان مفت میں کھانا تقسیم کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:گھر گھرسرکارمنصوبہ کامیاب ہے: موسم بینظیر

اس موقع پر 66 نمبر وارڈ ترنمول کانگریس مہیلا سمیتی کی صدر ملکہ کا کہنا ہے کہ ضرورتمندوں کی مدد کرنے کی یہ ایک چھوٹی سی کوشش ہے۔ غریبوں اور ضرورت مندوں کو 'ہماری طرف سے ہر ممکن مدد کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔'انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بڑے پیمانے پر سماج میں فلاح و بہبود کے کاموں کو انجام دینے کا ارادہ ہے۔ انشاءاللہ 'ہم اپنے مقصد میں کامیاب ہوں گے'

شاذیہ فردوس نے کہا کہ ریاستی وزیر جاوید احمد خان اور وارڈ نمبر 66 کے کاؤنسلر فیاض احمد خان کی مدد سے ضرورت مندوں کے درمیان کھانے کے پیکٹس تقسیم کئے گئے ہیں۔ اورمستقبل میں اس طرح کے کاموں کا سلسلہ جاری رکھنے کی کوشش کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ضرورت مندوں کو ایک وقت کا کھانا کھلاکر خوشی ہوتی ہے۔ اس وقت عام لوگوں کو 'ہماری مدد کی ضرورت ہے۔ ہمیں بھی فلاحی کاموں کو انجام دینے کی کوشش کرنی چاہیے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.