ETV Bharat / state

مغربی بنگال کے پانچ اضلاع میں سیلابی صورتحال ہنوز سنگین - پانی کی سطح میں تشویشناک طور پر اضافہ

ریاست کے پانچ اضلاع بردوان، مشرقی مدنی پور، پرولیا، ہگلی اور ہوڑہ ضلع کے بیشتر علاقوں میں سیلابی صورتحال ہنوز سنگین ہوگئی ہے۔ اب تک گھٹال میں ایک بچے کی موت کی اطلاع ہے۔

flood situation in five district worsen
مغربی بنگال کے پانچ اضلاع میں سیلابی صورتحال ہنوز سنگین
author img

By

Published : Oct 5, 2021, 5:13 PM IST

مغربی بنگال کے بردوان ضلع کے درگاپور بیریج سے سینکڑوں کیوسک پانی چھوڑے جانے کے سبب پانچ اضلاع بردوان، مشرقی مدنی پور، پرولیا، ہگلی اور ہوڑہ ضلع میں سیلابی صورتحال مزید سنگین ہوگئی ہے۔

ویڈیو
درگاپور بیراج سے پانی چھوڑے جانے کے سبب بردوان سمیت مختلف اضلاع میں ندی کے پانی متعدد علاقوں میں جمع ہونے کی وجہ سے لوگ اسکولوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔ اس دوران ڈی وی سی کے ذریعہ پانی چھوڑے جانے کے سبب پانی کی سطح میں تشویشناک طور پر اضافہ ہوگیا ہے۔ اس کی وجہ سے پانچ اضلاع میں سیلاب جیسی صورتحال ہے۔ ذرائع کے مطابق مختلف اضلاع کے بیشتر علاقے غرق آب ہیں۔ غرقاب علاقوں کے باشندوں کو عرضی رہائشی کیمپ میں منتقل کیا گیا ہے۔ اس دوران قومی شاہراہ کے کنارے لوگوں کو کیمپ میں رکھا گیا ہے۔ ریاستی حکومت نے مانا کہ مشرقی مدنی پور اور ہگلی کے حالات خراب ہیں۔ ان اضلاع میں سیلاب جیسی صورتحال پر قابو پانے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔ متاثرہ علاقوں میں راحت پیکج تقسیم کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں سیلابی صورتحال سنگین ہونے پر وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ڈی وی سی کی سازش قرار دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر ڈی وی سی سے ریاست میں پانی نہ چھوڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.