ETV Bharat / state

Blast in Maheshtal مہیش تلہ کے ایک مکان میں دھماکہ، متعدد زخمی - جنوبی 24 پرگنہ کے مہیش تلہ تھانہ

جنوبی 24 پرگنہ کے مہیش تلہ تھانہ میں واقع رابندرنگر علاقے میں واقع ایک مکان میں دھماکے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ دھماکے کی وجہ سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ پولیس اور آر اے ایف نے جائے وقوع پرپہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔ Blast At Maheshtal

مہیش تلہ کے مکان میں دھماکہ،متعدد زخمی
مہیش تلہ کے مکان میں دھماکہ،متعدد زخمی
author img

By

Published : Oct 12, 2022, 2:29 PM IST

جنوبی 24 پرگنہ :مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے مہیش تلہ تھانہ میں واقع رابندر نگر علاقے میں واقع ایک مکان میں دھماکے کا واقعہ پیش آنے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ Five Person Injured In A Blast At Maheshtal In South 24 PGS

مہیش تلہ تھانے کی پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور زخمیوں کو ضلع ہسپتال میں داخل کرایا جہاں دو لوگوں کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد کہاکہ مکان کے اندر کچن گھر کے پاس دھماکہ ہوا ہے، لیکن اب تک یہ پتہ چل نہیں سکا ہے کہ کس وجہ سے دھماکہ ہوا ہے۔

پولیس نے کہا کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ زخمیوں کو ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ زخمیوں میں تین بچے اور ایک عورت بھی شامل ہے۔ زخمی ہونے والوں کی شناخت سندیپ یادو، رانی یادو کے طور پر ہوئی ہے۔ اس دھماکے میں ان کے تینوں بچے بھی زخمی ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:IAF rescues two from flash floods in Kathua کٹھوعہ میں فضائیہ کے اہلکاروں نے سیلاب میں پھنسے دو لوگوں کو بچایا

پولیس کاکہنا ہے کہ تفتیش مکمل ہونے تک اس معاملے میں واضح طور پر کچھ بھی کہا نہیں جا سکتا ہے۔ دھماکے کی جانچ کے لئے فورنسک ٹیم کی مدد لی جا رہی ہے ۔جائے وقوع پر پولیس اور آر اے ایف کے اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے۔ قیاس آرائی ہے کہ دیوالی پوجا کے مد نظر مکان میں غیرقانونی طریقے سے پاٹخہ تیاری کا کام چل رہا تھا۔ ان ہی پٹاخوں کی وجہ سے دھماکہ پیش آیا ہے۔ Five Person Injured In A Blast At Maheshtal In South 24 PGS

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.