کولکاتہ: مغربی بنگال کے ندیا ضلع میں جمعہ کو دو گاڑیوں کی آمنے سامنے کی ٹکر میں دو بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی موت ہو گئی۔ پولیس نے آج یہاں بتایا کہ نقاشی پارہ میں قومی شاہراہ 34 پر صبح تقریباً 8.30 بجے ایک مسافر گاڑی ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں پانچوں افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ فی الحال مہلوکین کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ مسافر گاڑی میں سوار غالباً رائے گنج سے کولکاتہ جا رہے تھے۔ Road Accident in Nadia
پولیس نے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹرک ڈبل لین کی مرمت کی وجہ سے مخالف سمت سے آرہا تھا۔ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور اور ہیلپر گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ مرنے والوں میں دو نابالغ بچے، ایک خاتون اور دو بالغ شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Road Accident in Prayagraj پریاگ راج میں سڑک حادثہ، پانچ افراد ہلاک، پانچ دیگر زخمی
یو این آئی