ETV Bharat / state

مالدہ کی پلاسٹک فیکٹری میں دھماکہ، پانچ کی موت - مغربی بنگال نیوز

مالدہ کے شجاع پور کے ایک پرائیوٹ پلاسٹک فیکٹری میں ہوئے دھماکے میں پانچ افراد کی موت ہو گئی، جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

five dead and many injured in blast at plastic factory malda
مالدہ کے پلاسٹک فیکٹری میں دھماکہ، پانچ کی موت
author img

By

Published : Nov 19, 2020, 3:41 PM IST

مغربی بنگال کے مالدہ ضلع کے شجاع پور میں واقع ایک پلاسٹک فیکٹری میں ہوئے دھماکے میں پانچ افراد کی موت ہو گئی جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی اور لوگوں میں دہشت پائی جا رہی ہے۔

شجاع پور میں واقع پلاسٹ فیکٹری میں دھماکے کے سبب موقع پر ہی چار افراد کی موت ہو گئی جبکہ پانچویں شخص نے ہسپتال میں دم توڑ دیا۔

اس دھماکے میں 10 سے 12 لوگ شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں دو تین کی پہچان مشکل ہو گئی۔ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔

فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع واردات پر پہنچی ہے۔ زخمیوں کو مالدہ میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں تین لوگوں کی حالت نازک بتائی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش جاری ہے۔ تفتیش مکمل ہونے تک اس معاملے میں واضح طور پر کچھ بھی کہا نہیں جا سکتا ہے۔

فائر بریگیڈ کے اہلکار کا کہنا ہے کہ فیکٹری پلاسٹک چڑھانے والا گلان گرم ہونے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ اس کے باوجود تفتیش کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:

ویشالی قتل کیس، ایس آئی ٹی کے سپرد

دوسری طرف مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ فیکٹری سے زور دار دھماکے کی آواز سنائی دی۔ اس وقت فیکٹری میں 12 سے 15 مزدور موجود تھے۔ ان میں سے پانچ افراد موقع پر ہی ہلاک ہو چکے تھے۔ دوسری طرف ریاستی حکومت نے شجاع پور فیکٹری دھماکے میں ہلاک ہونے والے مزدوروں کے اہل خانوں کو دو دو ہلاک روپنے دینے کا اعلان کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.