ETV Bharat / state

مغربی بنگال میں بلیک فنگس سے پہلی موت

شمبھو ناتھ پنڈت ہسپتال میں زیر علاج ایک مریضہ کی بلیک فنگس کے سبب موت ہو گئی، ریاست میں بلیک فنگس کے سبب یہ پہلی موت ہے.

author img

By

Published : May 22, 2021, 1:13 PM IST

مغربی بنگال میں بلیک فنگس سے پہلی موت
مغربی بنگال میں بلیک فنگس سے پہلی موت

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر سے نمٹنے کی جدو جہد کے درمیان محکمہ صحت کے سامنے بلیک فنگس کے چیلنج درپیش ہیں۔

ریاست میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے قہر کے درمیان بلیک فنگس کا خطرہ بھی تیزی سے بڑھنے لگا ہے جس کے سبب عام لوگوں میں دہشت کا ماحول ہے۔ ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کی وبا کے درمیان ریاست میں پانچ لوگوں میں بلیک فنگس کی علامات پائے جانے کی تصدیق کی گئی ہے۔

دارالحکومت کولکاتا سے متصل جنوبی کولکاتا میں واقع شمبھو ناتھ پنڈت ہسپتال میں بلیک فنگس سے متاثر ایک مریضہ کی موت ہوگئی۔ ریاست میں بلیک فنگس کی وجہ سے یہ پہلی موت ہے۔

شمبھوناتھ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے جاری ڈیتھ سرٹیفکیٹ میں کورونا وائرس اور بلیک فنگس دونوں کا ذکر ہے۔ اے این ٹی کے ماہر ڈاکٹر شانتین پانجا کا کہنا ہے کہ مریضہ کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی گئی لیکن ہم ناکام رہے۔ انہوں نے کہا کہ مریضہ پہلے کورونا وائرس میں مبتلا تھی، اس کے بعد اس میں بلیک فنگس کی علامت پائی گئی۔ وہ محض 32 برس کی تھی۔ اس معاملے میں ایک بات واضح ہو گئی ہے کہ کورونا سے متاثر مریض پر بلیک فنگس جلد حملہ کرتا ہے۔

ڈاکٹر شانتین پانجا کا کہنا ہے کہ کورونا کے سبب جسم میں بیماری سے لڑنے کی طاقت کمزور پڑ جاتی ہے جس کے سبب مریض اس بیماری کے شکار ہوجاتے ہیں. ڈاکٹرز کے سامنے اب دو دو چیلنج ہیں. پہلا مریض کو کورونا سے نجات دلانا ، دوسرا اس کو بیلک فنگس سے محفوظ رکھنا۔

ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ بیلک فنگس سے متاثر مریضوں کے لئے الگ وارڈ تعمیر کرنے کی ضرورت ہے. ان کے علاج کے لئے الگ سے تمام سہولتیں مہیا کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ اور کیرالہ کی طرح مغربی بنگال حکومت کو بھی بلیک فنگس کو وبا اعلان کر دینا چاہیے۔ یہ جتنا جلد ہوگا عوام کے حق میں اتنا ہی فائدہ مند ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کورونا وائرس کی وبا کے درمیان ریاست میں پانچ لوگوں میں بلیک فنگس کی علامات پائے جانے کی تصدیق کی گئی تھی۔ پانچ لوگوں میں بلیک فنگس کی تصدیق کے بعد ریاستی محکمہ صحت نے ریاست کے تمام اضلاع کے لئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

مغربی بنگال محکمہ صحت کے مطابق ابھی تک ریاست میں پانچ لوگوں میں بلیک فنگس کی تصدیق ہوئی ہے، دارالحکومت کولکاتا اور اس کے اطراف کے اضلاع شمالی 24 پرگنہ اور جنوبی 24 پرگنہ کے جن لوگوں میں بلیک فنگس کی تشخیص ہوئی ہے. ان پانچ لوگوں کو ماہرین کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق بلیک فنگس خطرناک ہے لیکن صحیح وقت پر اس کی نشاندہی کے بعد اس پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ اس سے زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.