ETV Bharat / state

فرہاد حکیم نے وزارت ٹرانسپورٹ کا چارج سنبھالا - مغربی بنگال کے نئے محکمہ ٹرانسپورٹ وزیر

مغربی بنگال کے سینئر رہنما اور کابینہ وزیر فرہاد حکیم نے محکمہ ٹرانسپورٹ کی وزارت کا چارج سنبھالنے کے بعد ڈرائیورز، اور کنڈکٹرز کے لیے کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز کیا۔

فرہاد حکیم نے وزارت ٹرانسپورٹ کا چارج سنبھالا

author img

By

Published : May 11, 2021, 4:13 PM IST

مغربی بنگال کے نئے محکمہ ٹرانسپورٹ وزیر بننے کے بعد فرہاد حکیم چارج سنبھالنے کے لئے دفتر پہنچے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ سینئر رہنما اور وزیر کابینہ فرہاد حکیم نے محکمہ ٹرانسپورٹ کی وزارت کا چارج سنبھالنے کے بعد ڈرائیورز، کنڈکٹرز اور ہاکرز کے لیے ویکسینیشن مہم کا آغاز کیا۔

ٹرانسپورٹ وزیر فرہاد حکیم نے دفتر کے احاطے میں کورونا ویکسین بھی لگوایا۔ ویکسینیشن کے بعد محکمہ ٹرانسپورٹ کے افسران سے بات چیت کی۔

وزیر ٹرانسپورٹ فرہاد حکیم نے کہا کہ بس ڈرائیورز، کنڈکٹرز اور دیگر ملازمین کے لئے ویکسینیشن مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دارالحکومت کولکاتا اور اس کے اطراف کے اضلاع کے بس ڈیپو میں ویکسینیشن مہم چلائی جارہی ہے۔ کورونا ویکسینیشن کی کمی کی وجہ سے تمام لوگوں کو ویکسین نہیں مل سکتی ہے انہیں تھوڑا انتظار کرنا پڑے گا۔

کابینہ وزیر فرہاد حکیم کا کہنا ہے کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی ناقص ویکسین پالیسی کی وجہ سے ابھی تک کروڑوں لوگ ویکسین سے محروم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کو عام لوگوں کی جان بچانے سے زیادہ سیاست اور اقتدار کی فکر ہوتی ہے۔ کورونا وائرس کے سبب ملک میں افراتفری کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔

وزیر ٹرانسپورٹ فرہاد حکیم نے کہا کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ویکسین مہیا کرانے کے لئے کئی مرتبہ وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھ چکی ہیں لیکن ان کی طرف مثبت جواب کا انتظار ہے۔

واضح رہے کہ فرہاد حکیم اس سے پہلے شہری ترقیاتی وزیر کے عہدے پر کام کر چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.