مغربی بنگال: دارالحکومت کولکاتا اور اس کے اطراف کے علاقوں میں تجرباتی طور پر الیکٹرک اور سی این جی بسوں اور دیگر گاڑیوں کی آمدورفت میں اضافہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ریاستی وزیر برائے ٹرانسپورٹ فرہاد حکیم نے جنوبی کولکاتا کے قصبہ تھانہ علاقے میں گیس اسٹیشن کا افتتاح کیا اور لوگوں سے الیکٹرکس اور سی این جی بسوں کے استعمال پر زور دیا۔Firhad Hakim On Electric And CNG Buses
انہوں نے کہا کہ کولکاتا میں اس وقت 30 الیکٹرک اور سی این جی بسیں چلائی جا رہی ہیں۔ آنے والے دنوں میں اس کی تعداد میں اضافہ کرنے کا ارادہ ہے، جتنی بسیں سڑکوں پر دوڑیں گی عام لوگوں کی پریشانیاں کم ہوں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ سی این جی اور الیکٹرکس بسوں کی تعداد میں اضافہ کرنے سے پہلے اس کے لیے مناسب سہولیات فراہم کرنا لازمی ہے، مغربی بنگال حکومت اس کے لیے پرعزم ہے۔
ریاستی وزیر فرہاد حکیم کے مطابق نیو ٹاؤن، راجر ہاٹ اور گڑیا علاقے میں غیر سرکاری کمپنیوں کی مدد سے سی این جی پمپ چل رہا ہے لیکن ہمیں بھی پتہ ہے یہ تعداد بہت کم ہے۔ کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے میئر اور وزیر فرہاد حکیم نے دارالحکومت کولکاتا اور اس کے اطراف میں سی این جی پمپوں کے لیے بنگال گیس کمپنی لمیٹڈ اور الیکٹرکس بسوں کے لیے رچارج اسٹیشن کے قیام کے لیے بجلی کمپنیوں سے بات چیت جاری ہے۔