ETV Bharat / state

Firhad Hakim جانچ ایجنسیوں کے نام پر بنگال کے لوگوں کو ڈرانے کی کوشش کی جارہی ہے - ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی

ندیا ضلع کے شانتی پور میں جلسے کو خطاب کرتے ہوئے ریاستی وزیر فرہاد حکم نے کہاکہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت جانچ ایجنسیوں کے غلط استعمال کرکے مغربی بنگال میں دہشت پیدا کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔

جانچ ایجنسیوں کے نام پر ہمیں بنگال کے لوگوں کو ڈرانے کی کوشش کی جا رہی ہے

author img

By

Published : Jun 9, 2023, 3:13 PM IST

ندیا:مغربی بنگال کے ندیا ضلع میں ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی کی نوبو جوار مہم کی تشہیر کے لئے آئے ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے ریاست کے 21 میونسپلٹیوں میں سی بی آئی کی چھاپہ ماری مہم کو لے کر بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت پر جم کر بھڑاس نکالی۔ ریاستی وزیر اور کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے مئیر فرہاد حکیم نے کہاکہ بی جے پی کی حکومت یہ ثابت کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے کہ مغربی بنگال میں اس وقت بدعنوانی عروج پر ہے۔ دراصل وہ اپنی ناکامی پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ترنمول کانگریس ماں ماٹی مانش کی سیاسی جماعت ہے۔مغربی بنگال کی عوام کو پارٹی کے بارے میں سب کچھ پتہ ہے۔ہمیں بنگال کے لوگوں کا سرٹفیکیٹ چاہئے۔جانچ ایجنسیوں کے نام پر ہمیں بنگال کے لوگوں کو ڈرانے کی کوشش کی جا رہی ہے- فرہاد حکیم نے کہا کہ ایجنسی کے نام پر ہمیں ڈرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔اس سے انہیں کچھ فائدہ ہونے والا نہیں ہے۔کارکنان کو مضبوط رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں دیکھنا چاہتا ہوں کہ بی جے پی کے ہاتھ میں کتنی طاقت ہے کہ وہ مجھے کیسے کسی معاملے پھنسا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Mamata Banerjee on Train Accident صدی کا سب سے بڑا حادثہ، حقائق کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے: ممتا

ریاستی الیکشن کمیشن کی جانب سے مغربی بنگال پنچایت انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے پر ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ ہم سب مل کر لڑیں گے۔ ٹیم کو متحد ہونا چاہیے۔ آئندہ پنچایتی انتخابات جیت کر وزیر اعلیٰ کو تحفہ پیش کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.