مغربی بنگال: اسمبلی میں وزیر ٹرانسپورٹ فرہاد حکیم نے Transport Minister Firhad Hakim اپنے خطاب میں کہا کہ' سنہ 2024 تک کولکاتا اور اس کے اطراف کے علاقوں کو آلودگی سے پاک کرنے کا منصوبہ ہے اور اس پر تیزی سے کام چل رہا ہے۔ فرہاد حکیم نے کہا کہ کولکاتا کی ہواؤں میں آلودگی پر مکمل طور قابو پانے کے لیے ریاستی حکومت اور محکمہ ٹرانسپورٹ کہ جانب سے متعدد منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے۔ ایک دو دن یا ایک دو مہینوں میں اس کے اثرات مرتب نہیں ہو سکتے ہیں اس میں کافی وقت لگ سکتا ہے۔'
انہوں نے کہاکہ' کولکاتا کی ہواؤں میں آلودگی کے مدنظر پٹرول اور ڈیزل سے چلنے والی بسوں کو گیس، ای بس اور الیکٹرکس بسوں میں تبدیل کرنے کے منصوبے پر کام جاری ہے Electric Bus in Kolkata۔ ان کا کہنا ہے کہ بہت جلد کولکاتا اور اس کے اطراف کے علاقوں میں پٹرول اور ڈیزل سے چلنے والی 21فیصد بسوں کو ای بس میں تبدیل کیا جائے گا۔ منصوبے کا یہ پہلا مرحلہ ہے۔ اس کے بعد کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔'
ریاستی وزیر کے مطابق اس وقت کولکاتا میں سو بیٹری سے چلنے والی بسیں سڑکوں پر دوڑ رہیں ہیں۔ بہت جلد اس کی تعداد دو سو کی جائے گی۔ آنے والے دنوں میں چار بسوں کو سڑکوں پر اتارا جائے گا۔ سنہ 2024 تک 1200 ای بسوں کو خریدنے کا منصوبہ ہے۔ اس سے دو فائدے ہوں گے۔ ایک آلودگی کو ختم کرنے میں مدد ملے گی دوسرا کرائے بھی کم ہو جائیں گے۔ اس وقت اے سی اور نان اے سی بسوں کے 32 سے 35 روپے کرائے ہیں، لیکن ای بسوں کی تعداد میں اضافہ ہونے سے بسوں کے کرائے 12 سے 15 روپے بھی ہو سکتے ہیں۔'
مغربی بنگال کے وزیر ٹرانسپورٹ فرہاد حکیم نے کہاکہ کولکاتا اور اس کے اطراف کے علاقوں میں 76 چارجنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے تاکہ ای بس خدمات بغیر کسی رکاوٹ کے بدستور جاری رہے۔ جنوبی کولکاتا کے قصبہ سمیت دیگر علاقوں میں چارجنگ اسٹیشن قائم ہو چکے ہیں۔'
مزید پڑھیں: