ETV Bharat / state

Fire Break Out Near Raj Bhawan گورنر ہاؤس کے نزدیک عمارت میں آتشزدگی

author img

By

Published : May 10, 2023, 5:34 PM IST

کولکاتا میں واقع راج بھون کے نزدیک واقع صرافہ ہاؤس میں بدھ کے روز بھیانک آتشزدگی سے پرانے کولکاتہ میں واقع دفتری علاقے میں افراتفری مچ گئی۔

گورنر ہاؤس کے نزدیک عمارت میں آتشزدگی
گورنر ہاؤس کے نزدیک عمارت میں آتشزدگی

کولکاتا:مغربی بنگال میں راج بھون کے نزدیک واقع صرافہ ہاؤس میں بدھ کے روز بھیانک آتشزدگی سے پرانے کولکاتا میں واقع دفتری علاقے میں افراتفری مچ گئی۔اس واقعے میں عمارت کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔آتشزدگی میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ آگ لگنے کے فوراً بعد گورنر سی وی آنند بوس ذاتی طور پر صورت حال کی نگرانی کے لیے راج بھون سے باہر آئے۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی کل دس گاڑیاں آگ بجھانے کے لئے موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کی کوشش شروع کردی۔ عمارت سے اٹھتے آگ کے شعلے اور دھنواں اب بھی دکھائی دے رہے ہیں۔

  • #WATCH | Kolkata: A fire broke out on the top floor of Saraf Bhavan near Raj Bhavan, 9 fire tenders are on the spot and trying to extinguish the fire. Further details awaited. pic.twitter.com/pSFtgnPFnN

    — ANI (@ANI) May 10, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

اس دوران فائر ڈپارٹمنٹ کے منسٹر سوجیت بوس اور کولکاتا پولس کمشنر ونیت کمار گوئل بھی موقع پر پہنچ گئے اور ذاتی طور پر صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔ مقامی کانگریس کونسلر سنتوش پاٹھک بھی موقع پر پہنچ گئے۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ عمارت میں نصب اے سی سے بھی دھماکے کی آوازیں سنی گئیں۔ سب کو یہاں سے نکال کر محفوظ مقام پر پہنچا دیا گیا۔ فی الحال آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔دوسری طرف اس واقعے کی اطلاع پا کر مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس بھی جائے وقوع پر پہنچ گئے۔

  • #UPDATE | Together, we have braved a crisis. Together we have been able to fight a fire. I compliment the bravehearts of the fire force who faced the situation squarely & in very little time doused the fire in a very professional way. We are happy that there has been no… pic.twitter.com/PXr1Fx7FeP

یہ بھی پڑھیں:Fire Breaks Out In Embroidery Factory بڑا بازار کے جڑی فیکٹری میں بھیانک آتشزدگی

گورنر سی وی آنند بوس نے حالات کا جائزہ لیا۔ وہاں موجود دمکل کے اہلکاروں سے اس معاملے پر بات چیت کی۔ آتشزدگی کے سبب علاقے میں آمدورفت پوری طرح سے متاثر رہی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.