ETV Bharat / state

FIR Against Pirzada Taha Siddiqui: فرفرہ شریف کے پیرزادہ طٰحہ صدیقی کے خلاف ایف آئی آر درج - FIR Against Pirzada Taha Siddiqui

بی جے ہی جے رہنماؤں نے فرفرہ شریف کے پیرزادہ طٰحہ صدیقی پر شیولنگ کے متعلق متنازع بیان بازی کے ذریعہ ہندوؤں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے خلاف ہوڑہ ضلع کے گولہ باڑی تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی۔ FIR Registered Against Pirzada Taha Siddiqui of Furfura Sharif

فرفرہ شریف کے پیرزادہ طٰحہ صدیقی کے خلاف ایف آئی آر درج

author img

By

Published : Jun 14, 2022, 10:25 AM IST

ہوڑہ، مغربی بنگال: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے متصل ہوڑہ ضلع میں سیاسی سرگرمیاں انتہائی عروج پر پہنچ چکی ہے. ابھی پرتشدد واقعات کے بعد حالات پر ابھی پوری طرح سے قابو پایا بھی نہیں گیا تھا کہ فرفرہ شریف کے پیرزادہ طٰحہ صدیقی اور بی جے پی کے رہنما آمنے سامنے آگئے ہیں. بی جے پی کے رہنما اومیش رائے نے فرفرہ شریف کے پیرزادہ طٰحہ صدیقی پر شیولنگ کے متعلق متنازع بیان بازی کے ذریعہ ہندوؤں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے خلاف ہوڑہ ضلع کے گولہ باڑی تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی۔ FIR Registered Against Pirzada Taha Siddiqui of Furfura Sharif

بی جے ہی کے رہنما نے کہا کہ فرفرہ شریف کے پیرزادہ طٰحہ صدیقی نے اپنے فیس بک پیج پر شیو لنگ سے متعلق نازیبا بیان بازی کیا ہے. ایک ہندو ہونے کے ناتے اسے کوئی قبول نہیں کر سکتا ہے. انہوں نے کہا کہ طٰحہ صدیقی نے سوچی سمجھی سازش کے تحت ہندوؤں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش ہے. انہیں معاف نہیں کیا جا سکتا ہے. ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے فرفرہ شریف کے پیرزادہ طٰحہ صدیقی کے خلاف بیان بازی کرنے کے بجائے قانون کا سہارا لیا اور گولہ باڑی تھانے میں شکایت درج کرانے کے لیے پہنچ گئے۔ FIR Against Pirzada Taha Siddiqui

یہ بھی پڑھیں:

بی جے پی کے رہنما کے مطابق بھارتی قانون پر انہیں اعتماد ہے. فرفرہ شریف کے پیرزادہ طٰحہ صدیقی کو گرفتار کرکے سلاخوں کے پیچھے ڈال دینا چاہیے. پولیس اگر ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرتی ہے تو بی جے پی کے کارکنان بھی دوسروں کی طرح سڑکوں پر اتر کر احتجاج کریں گے. فرفرہ شریف کے پیرزادہ طٰحہ صدیقی کی جانب سے اس سلسلے میں اب تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.