ETV Bharat / state

ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان کلیان بنرجی کے خلاف ایف آئی آر درج

ہندوؤں کے بھگوان سے متعلق قابل اعتراض الفاظ استعمال کرنے پر ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان کلیان بنرجی کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان کلیان بنرجی کے خلاف ایف آئی آر درج
ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان کلیان بنرجی کے خلاف ایف آئی آر درج
author img

By

Published : Jan 11, 2021, 5:13 PM IST

مغربی بنگال میں رواں برس منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل سیاسی جماعتوں کی سرگرمیاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔

حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے رہنماؤں کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے۔

اس لفظی جنگ میں دونوں سیاسی جماعتوں کے رہنما تمام دائرے کو تار تار کر چکے ہیں۔

اس لفظی جنگ کے دوران ایک دوسرے کی نظروں میں کسی کے جذبات کی کوئی قدر نہیں ہے جس کے نتیجے میں قانونی نوٹس بھیجنے کا کھیل بھی جاری ہے۔

ہگلی ضلع کے شری رام پور سے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان کلیان بنرجی کے خلاف ہندوؤں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا الزام لگایا گیا ہے۔

ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان کلیان بنرجی پر ایک جلسے کے دوران ہندوؤں کے بھگوان اور ان کی بیوی کو لے کر قابل اعتراض الفاظ استعمال کرنے پر سیاست تیز ہو گئی ہے۔

رکن پارلیمان ایڈوکٹ کلیان بنرجی کے ہوڑہ ضلع کے گولہ باڑی تھانے میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔

رکن پارلیمان کلیان بنرجی کے خلاف شکایت درج کروانے والے اسیش جیسوال نے کہا کہ ہندوؤں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔

مغربی بنگال میں ہندوؤں کے مذہبی جذبات سے کھلواڑ کا سلسلہ برسوں پرانا ہے لیکن اس کھیل کو یہاں ہی بند کرنے کا وقت آ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان کلیان بنرجی کو عوامی طور پر معافی مانگنی چاہئے ورنہ ہم ان کے خلاف سڑکوں پر اتریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: متواسماج کے لوگ پہلے سے ہی بھارتی شہری ہیں: ممتا بنرجی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.