ETV Bharat / state

ڈائمنڈ ہاربر میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال کے 50 عارضی ملازمین برخاست

author img

By

Published : Oct 2, 2021, 7:22 PM IST

جنوبی 24 پرگنہ کے ڈائمنڈ ہاربر میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال کے 50 عارضی ملازمین برخاست کر دیے گئے ہیں۔ اس کے بعد یہ ملازمین ہسپتال انتظامیہ کے خلاف ہڑتال پر بیٹھ گئے ہیں۔

ڈائمنڈ ہاربر میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال کے 50 عارضی ملازمین برخاست
ڈائمنڈ ہاربر میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال کے 50 عارضی ملازمین برخاست

مغربی بنگال میں چند دنوں میں ہی تہواروں کا موسم شروع ہونے والا ہے۔ کورونا وائرس کے سبب ریاست میں بے روزگاری میں زبردست اضافہ ہوا ہے اس کے باوجود تمام اضلاع میں تہواروں کی زور شور سے تیاری جاری ہے۔

اسی درمیان جنوبی 24 پرگنہ کے ڈائمنڈ ہاربر میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال کے 50 عارضی ملازمین برخاست کر دیے گئے ہیں۔ ہستپال انتظامیہ کے اس فیصلے کے بعد یہ ملازمین ہڑتال پر بیٹھ گئے ہیں۔

ڈائمنڈ ہاربر میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال انتظامیہ نے 50 عارضی ملازمین کو برخاست کرنے کے لئے نوٹس جاری کر دیا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے نوٹس جاری کئے جانے پر عارضی ملازمین میں غصہ نظر آرہا ہے اور انہوں نے انتظامیہ کے اس فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔

ان عارضی ملازمین کا کہنا ہے کہ تہواروں کے موسم سے قبل ملازمین کو برخاست کرنا کسی بھی قیمت پر جائز نہیں ہے۔ اس سے انہیں اور ان کے گھر والوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ پیشگی اطلاع دئیے بغیر پچاس ملازمین کو نوکری سے ہٹا نہیں سکتی ہے، یہ ایک غیرقانونی عمل ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے.

مزید پڑھیں:مسلمانوں کی تعلیم سے دوری باعث تشویش

ملازمین نے احتجاج کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ ہسپتال انتظامیہ جب تک اپنا فیصلہ واپس نہیں لیتی اس وقت تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔

وہیں ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس وقت ہسپتال کو ان عارضی ملازمین کی ضرورت نہیں ہے۔ وقت آنے پر دوبارہ بحالیاں کی جائیں گی۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.