ETV Bharat / state

ڈورنڈ کپ 2021: آرمی گرین پر ایف سی گوا کی شاندار جیت - ایف سی گوا کی شاندار جیت

ڈورنڈ کپ 2021 فٹبال ٹورنامنٹ کے گروپ بی کے ایک اہم میچ میں ایف سی گوا نے آرمی گرین کو 0-2 سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا۔

ڈورنڈ کپ 2021: آرمی گرین پر ایف سی گوا کی شاندار جیت

author img

By

Published : Sep 7, 2021, 10:57 PM IST

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بدھان نگر میں واقع سالٹ لیک اسٹیڈیم میں ڈورنڈ کپ 2021 کے گروپ بی میں ایف سی گوا اور آرمی گرین کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔

ڈورنڈ کپ 2021: آرمی گرین پر ایف سی گوا کی شاندار جیت
ڈورنڈ کپ 2021: آرمی گرین پر ایف سی گوا کی شاندار جیت
دونوں ٹیمیں بلند حوصلوں کے ساتھ پنجہ آزمائی کے لئے سالٹ لیک اسٹیڈیم میں اتریں۔ میچ کی شروعات سے ہی دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ کھیل کے 29 ویں منٹ پر البرٹو ریپول نے حریف ٹیم کے دفاعی کھلاڑی کو چکما دیتے ہوئے پنالٹی باکس میں داخل ہوئے گیند کو جال میں ڈال کر ایف سی گوا کو 0-1 کی سبقت دلائی۔پہلے ہاف کے اختتام تک آرمی گرین کی ٹیم نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گول کرنے کی بھر پور کوشش کی مگر ناکام رہی۔ پہلے ہاف میں میچ کا اسکور 0-1 رہا۔ دوسرے ہاف میں ایک طرف ایف سی گوا اپنی سبقت دوگنی کرنے کی ہر ممکن کوشش کی تو دوسری طرف آرمی گرین اسکور برابر کرنے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈورنڈ کپ 2021: ایف سی بنگلورو نے سی آر پی ایف کو شکست دی

کھیل کے 59 ویں منٹ پر دیویندر مرگاؤکر ایف سی گوا کے لئے دوسرا گول کیا۔ اس گول کے ساتھ ہی ایف سی گوا کی حریف ٹیم پر دو صفر کی سبقت حاصل ہو گئی۔ آرمی گرین کی ٹیم میچ میں واپس آنے کی بھر پور کوشش مگر ایف سی گوا کے دفاعی کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی کے سامنے ایک نہ چلی۔'

کھیل کے مقررہ وقت تک ایف سی گوا 0-2 کی سبقت برقرار رکھتے ہوئے ڈورنڈ کپ 2021 کے گروپ بی میں فاتحانہ آغاز کیا۔ ایف سی گوا اس جیت کے ساتھ اپنے گروپ میں پہلی پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.