مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے ندیا کھال تھانہ کے تحت چنڈی پور علاقے میں باپ نے اپنے بیٹے کا سرعام قتل کردیا، جس سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔
ذرائع کے مطابق یہ واقعہ آج دن میں اس وقت پیش آیا جب شمیر ملک نامی ایک شخص اپنے بیٹے حیدر ملک کو شادی شدہ خاتون کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کے لئے سمجھانے کے لئے گیا تھا۔ اسی درمیان باپ اور بیٹے کے درمیان بات چیت تکرار میں بدل گئی۔
اس دوران باپ نے تیز دھار اسلحے سے بیٹے کا سر دھڑ سے الگ کر دیا۔ اس واردات کو انجام دینے کے بعد قاتل والد ندیا کھالی تھانہ پہنچا اور پولیس کے سامنے اقبال جرم کرتے ہوئے خود سپردگی کردی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران پتہ مقتول کا کسی شادی شدہ خاتون کے ساتھ تعلقات تھا۔ پولیس نے کہا کہ اسی تعلقات کی بنیاد پر مقتول نے خاتون کو اپنے ساتھ گھر لے کر آگیا۔ اسی بات کو لے کر باپ بیٹے میں توتو میں میں ہوئی۔ پولیس نے مزید کہا کہ قاتل نے تھانے میں آکر تھانے میں خودسپردگی اختیار کی۔
مزید پڑھیں:
خلیج بنگال میں طوفان کی دستک کا امکان، متعدد اضلاع میں الرٹ جاری
پڑوسی حشمت اللہ منڈل کا کہنا تھا کہ باپ اور بیٹے کے درمیان اس بات کو لے کر عرصے سے تنازعہ چل رہا تھا، لیکن کسی کو یہ معلوم نہیں تھا کہ اس کا انجام اتنا خطرناک ہوسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ باپ بیٹے کا کوئی کریمنل ریکارڈ نہیں تھا۔ دونوں عام لوگوں کی طرح گزر بسر کررہے تھے۔