ETV Bharat / state

Girl Flees Husband's Home For Exam جب پولیس کی مدد سے سلطانہ خاتون نے ہائرسکنڈری امتحان دیا - جب پولیس کی مدد سے سلطانہ خاتون

مرشدآباد ضلع کے فراکا تھانے کی پولیس نے ایک شادی شدہ خاتون کو ہائر سیکنڈری امتحان دلانے میں مدد کی۔ سسرال والوں کی مخالفت کے باوجود خاتون پولیس کی مدد سے امتحان مرکز تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی۔

جب پولیس کی مدد سے سلطانہ خاتون نے ہائرسکنڈری امتحان دیا

author img

By

Published : Mar 17, 2023, 3:18 PM IST

جب پولیس کی مدد سے سلطانہ خاتون نے ہائرسکنڈری امتحان دیا

مرشدآباد:مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع کے فراکا تھانے کی پولیس نے ایک شادی شدہ خاتون کو ہائر سیکنڈری امتحان دلانے میں مدد کی۔ سسرال والوں کی مخالفت کے باوجود خاتون پولیس کی مدد سے امتحان مرکز تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی۔اس معاملے کے منظرعام پر آنے کے بعد مقامی باشندوں نے سسرال والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ یہ واقعہ مرشد آباد ضلع کے فراکا تھانہ علاقے میں پیش آیا۔ سلطانہ خاتون نام کی ایک شادی شدہ خاتون ہائرسیکنڈری کا امتحان دینا چاہتی ہے لیکن اس کے سسرال والے اسے روک رہے تھے۔ مسئلے کا حل نکالنے کے لئے گھریلو خاتون نے پولیس سے رابطہ کیا۔

گھریلو خاتون نے کسی طرح فراکا تھانے پہنچی اور پولیس کے سامنے پورے معاملے کا خلاصہ کیا۔ خاتون نے شوہر اور سسرال والوں پر امتحان دینے سے روکنے کے الزام عائد کیا۔پولیس فورا کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو امتحان مرکز لے گئی۔فراکا تھانے کی پولیس خاتون کو لے کر امتحان مرکز پہنچی۔امتحان دینے کی تمام رکاوٹوں دور کی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ خاتون آج صبح تھانے پہنچ کر پورے معاملے کا خلاصہ کا کیا۔تھانے کے آئی سی خود خاتون کو امتحان مرکز لے گئے۔اس کے بعد خاتون کے سسرال والوں کو اس کی اطلاع دی۔ سسرال والوں کو یہ سمجھانے کی کوشش کی کہ کسی کو تعلیم حاصل کرنے سے روکنا قانونی جرم ہے۔ سسرال والوں کو اس طرح کی حرکت سے باز رہنے کی ہدایت دی۔ ساتھ ہی یہ بھی کہاکہ اگر ایسا دوبارہ ہوتا ہے تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں:Bankura Zilla Police سیوک والنٹیرز کے ذریعہ پرائمری اسکول کے بچوں کو پڑھانے کے معاملہ میں پولیس کی وضاحت

دوسری طرف سلطانہ خاتون نے کہاکہ وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے ہائرسکنڈری امتحانات کے لئے پوری تیاری کر لی تھی لیکن سسرال والوں نے مخالفت شروع کردی ۔انہوں نے کہاکہ وہ صرف اور صرف پڑھنا چاہتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.