ETV Bharat / state

Explosion In Fire Cracker Factory مغربی بنگال میں پٹاخے کی فیکٹری میں دھماکہ، ایک شخص ہلاک

author img

By

Published : Apr 26, 2023, 5:02 PM IST

مشرقی میدنی پور ضلع کے ایگرا بلاک ون کے پرانڈا گاؤں میں واقع پٹاخے کی فیکٹری میں زور دار دھماکے کے بعد آگ لگ گئی۔ اس واقعے میں ایک نوجوان کی موت ہو گئی جبکہ دوسرا نوجوان شدید طور پر جھلس گیا۔ فیکٹری میں آگ لگنے کے واقعہ سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔

پٹاخے کی فیکٹری میں آگ لگنے سے ایک ہلاک،دو زخمی

مشرقی میدنی پور: مغربی بنگال کے مشرقی مدنی پور ضلع کے ایگرا بلاک میں واقع پٹاخہ فیکٹری میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی۔اس سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایگرا کے بلاک 1 کے آر بی سی گرام پنچایت کے تحت پرانڈا گاؤں میں پٹاخے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ آتشزدگی میں ہلاک ہونے والے نوجوان کا نام درگاپد جانا ہے۔ اس کی ماں گوری جانا اور والد نارائن چندر جانا شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ وہ فی الحال ایگرا سپر اسپیشلٹی اسپتال میں زیر علاج ہے۔

بتایا جاتا ہے کی ماچس کی فیکٹری غیر قانونی تھی۔غیر قانونی فیکٹری میں پٹاخوں کی تیاریوں کے دوران کسی طرح آگ بھڑک اٹھی۔ پورے واقعہ کی جانچ کی جا رہی ہے۔ اس سے پورے علاقے میں افراتفری مچ گئی۔ فیکٹری سے بھیانک آگ کی لپٹیں دیکھنے کوملی۔مقامی باشندوں نے فائر ڈیپارٹمنٹ کو اطلاع دی۔ اس کے بعد فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر جلد ہی آگ پر قابو پالیا۔ زخمیوں کو ایگرا سپر اسپیشلٹی ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔لیکن اس وقت تک موت واقع ہو چکی تھی۔ہسپتال کے ڈاکٹر نے گوری جانا کو مردہ قرار دے دیا۔ گوری جنا اور نارائن چندر جانا اب بھی شدید زخمیوں کے ساتھ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Fire breaks out at Kolkata Medical College کولکاتا میڈیکل کالج میں بھیانک آتشزدگی

پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔پولیس نے کہاکہ فیکٹری غیر قانونی تھی۔پٹاخہ بنانے کے دوران اچانک آگ لگ گئی۔اس معاملے میں کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.