مشرقی مدنی پور:مغرنی بنگال کے مشرقی مدنی پور ضلع کے ایگرا تھانہ علاقے میں واقع پٹاخے کی ایک فیکٹری میں ہوئے خوفناک دھماکے میں دو افراد کے ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔دل دہلانے اس واقعے کے رونما ہونے سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ فیکٹڑی میں دھماکے کے بعد علاقے میں دہشت کا ماحول ہے۔ ذرائع کے مطابق مشرقی مدنی پور ضلع کے ایگرا میں ایک پٹاخہ فیکٹری میں ہوئے خوفناک دھماکے میں کئی لوگوں کی موت ہو گئی۔ یہ واقعہ منگل کو کھادیکول گاؤں میں پیش آیا۔ دھماکے کے باعث پوری عمارت ملبے میں تبدیل ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق حادثہ کے بعد کئی لاشوں کو دیکھا گیا لیکن سرکاری طور پر صرف اموات کی تصدیق کی گئی۔ اس واقعہ میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ اب تک علاقے سے دو جھلسی ہوئی لاشیں پڑی ہوئی ہیں۔ کئی لوگوں کو تشویشناک حالت میں ایگرا سپر اسپیشلٹی ہسپتال داخل کرایا گیا ہے۔ ایگرا کے کھادیکول گاؤں میں افراتفری کا ماحول ہے۔ تاہم ابھی تک واضح طور پر ہلاکتوں کی تعداد معلوم نہیں ہو سکی ہے۔مقامی تھانے کی پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔ فائر بریگیڈ کے انجن جائے وقوع پر پہنچ کر قابو پانے کی کوشش میں مصروف ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Father Carries Child Body in Bag جب ایک والد ایمبولینس نہ ملنے پر بچے کی لاش بیگ میں لے جانے پر مجبور ہوا
پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں فی الحال کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔پولیس کی ایک بڑی ٹیم جائے وقوع پر موجود ہے۔قیاس آرائی ہے کہ پٹاخے کی فیکٹری میں کام کے دوران دھماکہ ہوا ہے۔اس واقعے کے بعد حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان الزام تراشی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔