ETV Bharat / state

Partha Chatterjee ساابق وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی نے عدالتی کارروائی میں تیزی لانے کی اپیل کی - ترنمول کانگریس کے سابق وزیر پارتھو چٹرجی

سابق وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی نے تقرری گھوٹالہ معاملے میں عدالت میں پیشی کے دوران کہاکہ وہ عدالت سے اس معاملے میں جلد سے جلد سماعت کی اپیل کرتے ہیں۔ ان کی صحت اچھی نہیں یے۔انہوں آج نے عدالت سے پوچھا بھی کہ اگر وہ مر جائیں تو کیا کریں؟ تین سو دن گزر گئے-

ساابق وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی کی عدالتی کارروائی میں تیزی لانے کی اپیل

author img

By

Published : May 31, 2023, 3:05 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع جیل میں بند ترنمول کانگریس کے سابق وزیر پارتھو چٹرجی نے کرمیوں کے احتجاج پر عدالت کے باہر نامہ نگاروں سے کہا کہ اس مسئلے کو صرف بات چیت کے ذریعہ حل کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جبر کی پالیسی کے ذریعہ یہ مسئلہ کبھی یل نہیں ہوگا۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ مجھے ممتا بنرجی وار ابھشیک بنرجی پر یقین ہیں کہ وہ اس مسئلے کو حل کرلیں گے۔

پارتھو چٹرجی نے کہا کہ جیل میں ان کے 300دن مکمل ہوچکے ہیں ، میرا مطالبہ ہے کہ جیل محکمہ کو بنگال پولس کے تحت لایا جائے ۔وزیر اعلیٰ کے ساتھ میری رفاقت طویل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ میری صحت دن بدن بگڑتی جارہی ہے۔ جیل کے طبی نظام میں بڑے پیمانے پر خامیاں ہیں انہوں آج نے عدالت سے پوچھا بھی کہ اگر وہ مر جائیں تو کیا کریں؟ تین سو دن گزر گئے۔

دوسری طرف جنگل محل میں کرمیوں کی تحریک تیز ہوتی جا رہی ہے۔ کرمی لیڈر راجیش مہات کو ابھیشیک بنرجی کے قافلے میں وزیر بیرباہا ہنسدا کی گاڑی پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کے بعد کرمی تحریک مزید زور پکڑ گئی۔ کرمیوں نے اعلان کیا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کو کرمی داس کی دیواروں پر لکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:Partha Chatterjee Injured جیل میں ہوئے حملہ میں پارتھوچٹرجی زخمی

ابھیشیک بنرجی کے بنکورہ دورے کے دوران کرمیوں نے اپنے مطالبات کو پوار کرنے کےلئے جگہ جگہ ان کی گاڑی کو گھیر لیا۔ ابھیشیک بنرجی نے کئی مقامات پر کرمیوں سے ملاقات بھی اور بات چیت کی ۔انہوں نے کہا کہ جو کچھ ممکن ہے اس کو پورا کیا جائے گا۔کرمیوں نے کہا کہ اگر ان کے مطالبات پورے نہیںہوں گے تو وہ پنچایت انتخابات میں ترنمول کانگریس کو ووٹ نہیں دیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.